راولپنڈی(این این ائی ) تربت میں ایف سی بلوچستان پر دہشت گردوں کی فائرنگ سے پاک فوج کے آفیسر سمیت 4 جوان شہید ہوگئے۔ پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ آئی ایس پی آر کے مطابق ایف سی بلوچستان کے اہلکارہوشاب اورتربت کے درمیانی علاقے میں کومبنگ آپریشن میں مصروف تھے کہ اس دوران جوانوں کو نشانہ بنایا گیا، جس کے نتیجے میں پاک فوج کے آفیسر سمیت 4 جوان شہید ہوگئے۔ شہید ہونے والوں میں کیپٹن عاقب، سپاہی نادر ، سپاہی عاطف الطاف اور سپاہی حفیظ اللہ شامل ہیں۔
1,110 total views, no views today
Comments



