بریکوٹ (ریاض احمد سے)بریکوٹ محلہ شاہی نگراس دور جد ید میں سوئی گیس سہولت سے محروم۔علاقے کے عوام شدید پر یشانی کا لہر دوڑ گئی۔ سابق ادوار میں سیاسی بنیادوپر سوئی گیس کے سہولت فراہم کردی گئی۔ علاقے کے عوام نے موجودہ حکومت سے پرزور مطالبہ کرتے ہوئے کہا کہ بریکوٹ پیر بابا روڈ پر واقع محلہ شاہی نگر کو سو ئی گیس کی سہولت فراہم کریں۔۔ ان خیالات کا اظہار علاقے کے مختلف الخیال لوگوں نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہو ئے کہا کہ ہم نے حالیہ الیکشن میں پاکستان تحریک انصاف کے امیدواروں کواس نظر ئے پر ووٹ دیا ہے کہ سابق ادوار میں جو سیاسی بنیاووں پر لوگوں کو سوئی گیس کے سہولت میں نظر انداز لوگوں کو ترجیحی بنیادوں پر سوئی گیس کی سہولت دیں گے۔ انہوں نے کہا کہ امید ہے کہ موجودہ حکومت بلاتفریق شاہی نگر کے عوام کو سوئی گیس اور بجلی ٹرانسفارمر کے مسائل تر جیحی بنیادوں پر حل کر یں گے۔ انہوں نے کہا کہ محلہ شاہی نگر میں ایک ٹرانسفارمر ہے جس پر بہت زیادہ لوڈ ہے اگر یہاں پر دوسرا بجلی ٹانسفارمر نصب کیا جا ئے تو علاقے کے عوام کے مسائل میں کمی واقع ہو گی۔ ساتھ ہی سوئی گیس کے سہولت عدم فراہمی کے صورت میں خوبصورت جنگلات کے کٹائی سے علاقے کی قدرتی حسن پر نہایت منفی اثرات مر تب ہو ں گے۔ لہذ ضرورت اس امر کی ہے کہ بریکوٹ محلہ شاہی نگر کے عوام کو سوئی گیس اور بجلی ٹرانسفارمر کے مسائل ترجیحی بنیادوں پر حل کرکے عوام کو ریلف دیں
1,484 total views, no views today



