سوات(سوات نیوز)محنت ہو تو ایسی ، سکول ٹیچر کے بیٹے نے سرکاری کالج میں پڑھ کر سوات بورڈٖکو ٹاپ کردیا، اعزاز رشید کا تعلق ضلع شانگلہ سے ہے اور اسکا والد سرکاری سکول میں استاد ہے، اعزاز رشید نے گورنمنٹ جہانزیب کالج سوات سے ایف ایسی سی میں داخلہ لیا اور سال 2019 کے سالانہ امتحانات میں سوات تعلیمی بورڈ میں پہلی پوزیشن حاصل کی ، اعزاز نے 1021 نمبر لیکر میڈیکل میں سوات بورڈ میں پہلی پوزیشن حاصل کی ، اس موقع پر ٹاپر کے والد ان کے دیگر عزیزواقارب بھی موجود تھے، جہانزیب کالج نے تین عشروں بعد سوات تعلیمی بورڈ میں پوزیشن لیں ہے ۔
اعزاز رشید نے سوات نیوز ڈاٹ کام کیساتھ خصوصی بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ چوبیس گھنٹؤں میں تقریبا 16 گھنٹوں تک میں پڑھائی کی ہے، اپنے محنت کے بل بوتے پر پورا یقین تھا کہ میں بورڈ میں پہلی پوزیشن حاصل کرونگا۔ انہوں نے کہا کہ میری خواہش ہے کہ ڈاکٹر بن کر اپنے پسماندہ ضلع شانگلہ کے غریب عوام کی خدمت کرسکوں۔
2,612 total views, no views today



