مینگورہ،سوات کے علاقہ برہ بانڈئی میں شادی شدہ جواں سال لڑکی نے مبینہ طور پر خود کو اگ لگا کرخودکشی کرلی،خوازہ خیلہ کے علاقہ شالپین میں شوہر نے بیوی اگ لگا دی،اگ سے سارا جسم جھلس گیا،تشویشناک حالت میں ہسپتال منتقل کردیا گیا۔گزشتہ روز تحصیل کبل کے علاقہ برہ بانڈئی میں انیس سالہ جواں سال لڑکی مسماۃ(ک)زوجہ سید غفور نے مبینہ طور پر نامعلوم وجوہات کے بناء پر خود کو اگ لگا کر خودکشی کرلی،جبکہ تحصیل خوازہ خیلہ کے علاقہ شالپین میں نصیب گل نامی شخص نے نامعلوم وجوہات کے بناء پر اپنے بیوی مسماۃ(ح)کو اگ لگا دی جس سے سارا جسم جھلس گیا،خاتون کو تشویشناک حالت میں خوازہ خیلہ ہسپتال منتقل کردیا ،پولیس نے الگ الگ مقدمات درج کرکے تفتیش شروع کردی،ایک ہی دن میں دو خواتین کو اگ لگنے کے واقعات نے عوام کو تشویش میں مبتلا کردیا ہے۔
940 total views, no views today


