مینگورہ،اصلاحی کمیٹی امن تنظیم ملاکنڈڈویژن نے سوات میں فوجی چھاؤنی کے قیام کامطالبہ اورامن کی خاطر پاک فوج اورپولیس کے ساتھ تعاؤن جاری رکھنے اعلان کردیا،اس حوالے سے گذشتہ روزمینگورہ میں اصلاحی کمیٹی کے زیراہتمام امن کانفرنس کا انعقاد کیاگیا جس میں مینگورہ،کالام،بحرین،بریکوٹ، سوات کی دیگرتحصیلوں اورعلاقوں کے عمائدین نے شرکت کی،اس موقع پرا ظہارخیال کرتے ہوئے صلاحی کمیٹی امن تنظیم ملاکنڈڈویژن کے چیئرمین حاجی محمدزبیرخان نے کہا ہے کہ سوات میں قیام امن کیلئے پاک فوج،پولیس،ایف سی اورعوام نے بیش بہاقربانیاں دی ہیں اوران قربانیوں کا نتیجہ ہے کہ آج سوات میں پائیدارامن قائم ہے
تاہم اس امن کو برقراررکھنے کیلئے مزیدقربانیاں دینے کو تیارہیں،انہوں نے کہاکہ چنددن قبل ایک نام نہاد جرگہ نے سوات میں چھاؤنی کے قیام کی مخالفت کی تھی جبکہ ساتھ ساتھ سوات سے فوج کو واپس بلانے کا بھی مطالبہ کیاتھا ،انہوں نے کہاکہ نام نہادجرگہ عوام میں بے چینی اورہمارے اداروں کے خلاف نفرت پھیلانے کی کوشش کررہا ہے مگر ان کی یہ کوششیں کبھی بھی کامیاب نہیں ہوں گی کیونکہ سوات کے عوام باشعورہیں اوروہ ہرگزکسی کی سازشوں کا شکارنہیں ہوں گے،انہوں نے کہاکہ وہ جرگہ اپنی روش تبدیل کرے اور عوام میں تشویش پھیلانے سے بازآجائے،انہوں نے کہاکہ پاک فوج کے جوانوں نے جانوں کے نذرانے پیش کرکے سوات میں امن قائم کیا اور اب علاقے کی تعمیرو ترقی سمیت عوام کی فلاح وبہبودکیلئے بھی اقدامات اٹھارہی ہے لہٰذہ یہاں کے عوام پاک فوج کی سوات میں موجودگی کوضروری سمجھتے ہیں،انہوں نے کہاکہ امن کی خاطر صرف ملالہ نے نہیں دیگربہت سے بچوں نے بھی قربانیاں دی ہیں مگرکوئی ان کا نام نہیں لیتا جو ایک قابل افسوس امر ہے ان بچوں کی قربانیوں کا اعتراف کرنا بھی ضروری ہے،انہوں نے کہاکہ جو بے گناہ لوگ حراست میں ہیں انہیں علاقہ معززین کی ضمانت پر رہاکیاجائے ،کانفرنس سے عبدالخالق خاندا،جلات خان،شعیب خان،گلاب شیر،فضل اللہ خان ایڈووکیٹ،محمدرحمان اوردیگر نے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ سوات کے عوام امن پسند اورمحب وطن ہیں جنہوں نے ہردورمیں ملک وقوم کی خاطرقربانیاں دی ہیں ،انہوں نے کہاکہ سوات میں بڑی قربانیوں کے بعدامن قائم ہوا ہے تاہم اس امن کو برقراررکھناہم سب کی مشترکہ ذمہ داری ہے ،انہوں نے کہاکہ امن کی خاطر پاک فوج ،پولیس اوردیگر اداروں کے ساتھ تعاؤن کا سلسلہ بدستور جاری رکھا جائے گا ۔
440 total views, no views today


