مٹہ (سوات نیوز) سواتی قوم ایسوسی ایشن پاکستان کے مرکزی صدر شیرین محمد سواتی نے کہا ہے کہ 4اگست پر ہونے والے سواتی قوم ایسوسی ایشن کے زیر نگرانی ہونے والے گرینڈ کنونشن ایک تاریخی کنونشن ثابت ہوگی اس تاریخی کنونشن میں بڑی تعداد میں لوگ شرکت کرینگے پوری پاکستان سے اس کنونشن میں لوگ شرکت کیلئے سوات ایئنگے کنونشن میں ممبران صوبائی اسمبلی اورممبران قومی اسمبلی اور دیگر قائدین بھی شرکت کرینگے کنونشن کا مقصد سواتی قوم کو انکی حقوق انکی دہلیز پر دینا ہیں انہوں نے کہا کہ سواتی قوم کو انکی حقوق انکی دہلیز پر دیکر دم لیں گے ان خیالات کااظہار انہوں نے گذشتہ روز مٹہ میں مقامی میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے کیا انہوں نے کہا کہ 4اگست پر سوات ودودیہ ہال میں سواتی قوم ایسوسی ایشن کی زیر نگرانی ایک اعظیم الشان اور تاریخی کنونشن ہونے والے ہیں جس کیلئے تمام تیاریاں اخری مراحل میں ہیں انہوں نے کہا کہ اس کنونشن میں پوری ملک سے بڑی تعداد میں قائدین اور دیگر سواتی قوم کی نمائندے شرکت کرینگے انہوں نے کہا کہ کنونشن کامقصد سواتی قوم میں اتفاق اور اتحاد کیلئے شعور اجاگر کرنا ہیں انہوں نے کہا کہ اس تاریخی کنونشن کی مقاصد میں یہ بھی شامل ہیں کہ تمام سرکاری محکموں میں سواتی قوم کیلئے خصوصی کوٹہ مختص کرنا اور بحیثیت سواتی قوم اور انکے بچوں کو بھی وہ تمام مراعات حاصل کرنا ہیں جو اس وقت ملک کی دیگر قوموں اور انکی بچوں کو حاصل ہے انہوں نے کہا کہ اس تاریخی کنونشن میں قائدین کیساتھ ساتھ ممبران صوبائی اور قومی اسمبلی بھی شرکت کرینگے اور سواتی قوم سے خصوصی خطاب کرینگے انہوں نے کہا کہ ملاکنڈ ڈویژن اور خصوصاً ضلع سوات میں موجود سواتی قوم کی تمام لوگوں سے اپیل ہے کہ وہ 4اگست پر نکل کر سوات کو انے والے مہمانوں کی استقبال کریں اور یہ ثابت کریں کہ سواتی قوم اپنے حقوق حاصل کرنے کیلئے کسی بھی قربانی سے دریغ نہیں کرینگے انہوں نے کہا کہ کنونشن میں ہزاروں کی تعداد میں لوگ قافلوں کی شکل میں ملاکنڈ کے تمام اضلاع اور خصوصاً ضلع سوات سے شرکت کرینگے اور یہ ضلع سوات کی تاریخ میں سب سے بڑی کنونشن ثابت ہوگی
1,270 total views, no views today



