اسلام آباد(ان لائن)وزیراعظم عمران خان نے چیئرمین سینیٹ صادق سنجرانی کو ٹیلی فون پر رابطہ کرکے تحریک عدم اعتماد ناکام ہونے پر مبارکباد دی۔ چیئرمین سینیٹ صادق سنجرانی کے خلاف اپوزیشن کی جانب سے جمع کروائی گئی تحریک عدم اعتماد ناکام ہونے پر وزیراعظم عمران خان نے صادق سنجرانی سے ٹیلی فونک رابطہ کیا اور تحریک ناکام ہونے پر انہیں مبارکباد دیتے ہوئے کہا کہ یہ سب اللہ کا کرم ہے اور آپ نے ثابت کیا ہے کہ آپ پر ایوان کا اعتماد ہے۔ دوسری جانب گورنر سندھ عمران اسماعیل نے بھی چیئرمین سینیٹ صادق سنجرانی سے ملاقات کی اور انہیں تحریک عدم اعتماد ناکام ہونے پر مبارک باد پیش کی
1,265 total views, no views today
Comments



