سوات(خورشید علی )وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا محمود خان دو رورزہ دورہ پر سوات پہنچ گئے ، اپنے اس دورہ میں وزیر اعلیٰ نے متعدد بڑے بڑے منصوبوں کا افتتاح اور اعلانات کئے ، اس موقع پر مٹہ میں بڑی تقریب کا انعقاد بھی کیا گیا جس میں وزیراعلیی محمود خان اور وزیر مواصلات مراد سعید نے خطاب کیا ، اس موقع پر حلقہ پی کے 5 کے ایم پی اے فضل حکیم کو مکمل طور پر نظر انداز کیا گیا، ان کو تقریر کا بھی موقع نہیں دیا گیا، ذرائع کے مطابق ایم پی اے پی کے 5 سے ڈیڈیک چیئرمین شپ واپس لی جارہی ہے اور اس کا ثبوت اس جلسہ میں ان کو تقریر نہ دینا ہے ۔
جلسہ میں وزیرا علیٰ محمود خان نے سب سے بڑے منصوبوں کا افتتاح اور اعلانات کرکے ضلع بھر کے عوام کے دل جیت لئے ۔
1,846 total views, 2 views today
Comments