سوات (سوات نیوز)لانٹ وائز پروگرام اور پلانٹ کلینک کا قیام فصلات اور باغات کے تحفظ میں موثر ثابت ہونگے، فصلوں اور پھلوں کو پہنچنے والے نقصانات کو کم کرکے خوراک کی ضروریات کو کافی حد تک پورا کیا جا سکتا ہے، وزیراعظم عمران خان زراعت کی ترقی میں خصوصی دلچسپی لے رہے ہیں یہی وجہ ہے کہ حکومت زراعت کی ترقی کیلئے زیادہ فنڈ مختص کر رہی ہے 70 سالوں میں زراعت کی ترقی پر جو فنڈ خرچ کیا گیا ہے انشاء اللہ وہ فنڈ ہم پانچ سالوں میں خرچ کریں گے تاکہ ملک زراعت میں خود کفیل ہو سکے۔ وزیرزراعت محب اللہ خان
صوبہ خیبر پختونخوا کے وزیر زراعت و لائیو سٹاک محب اللہ خان نے کہا ہے کہ کسانوں کو فصلات اور باغات کے نقصان دہ کیڑوں اور بیماریوں سے متعلق آگاہی اور مفید مشورے دلا کر نہ صرف خوراک کی ضرورتوں کو کافی حد تک پورا کیا جا سکتا ہے بلکہ ان اقدامات کی بدولت زمینداروں کی آمدن میں بھی اضافہ ہو گا ان خیالات کا اظہارا نہوں نے پلانٹ وائز پروگرام کے تحت سوات میں پلانٹ کلینک کے افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا اس موقع پر سیکرٹری زراعت محمد اسرار خان، ڈی جی زراعت توسیع محمد نسیم خان، چیف پلاننگ آفیسر زراعت سید منتظر شاہ، ڈائریکٹر ریسرچ بشیر احمد، ڈائریکٹر ڈاکٹر اجمل خان، پراجیکٹ ڈائریکٹر اختر علی شاہ اور دیگر متعلقہ افسران بھی موجود تھے واضح رہے کہ پلانٹ وائز پروگرام ایک ایسا منصوبہ ہے دُنیا کے 33ممالک میں کامیابی سے چل رہا ہے جس کا مقصد فصلات اور باغات کے نقصانات کو کم کرکے خوراک کے حصول کو یقینی بنانا ہے اور پروگرام کے تحت پلانٹ کلینک چلائے جاتے ہیں جہاں کسان اپنی فصلوں کے بارے میں مسائل پیش کرکے تجاویز حاصل کرتے ہیں صوبائی وزیر زراعت محب اللہ خان نے مذکورہ پروگرام کو سراہتے ہوئے کہا کہ حکومت ایسے منصوبوں کو عملی جامہ پہنانے کیلئے عملی طور پر کوشاں ہے جن کے ذریعے زمینداروں کی معاشی حالت بہتر ہو اور زرعی شعبہ ترقی کر سکے انہوں نے کہا کہ پاکستان زرعی ملک سے پہ چانا جاتا ہے اور وزیراعظم زراعت کی ترقی میں خصوصی دلچسپی لے رہے ہیں یہی وجہ ہے کہ حکومت زراعت کی ترقی کیلئے زیادہ فنڈ مختص کر رہی ہے 70 سالوں میں زراعت کی ترقی پر جو فنڈ خرچ کیا گیا ہے انشاء اللہ وہ فنڈ ہم پانچ سالوں میں خرچ کریں گے تاکہ ملک زراعت میں خود کفیل ہو سکے انہوں نے کہا کہ پلانٹ کلینک منصوبہ کی افادیت کو سامنے رکھتے ہوئے اس کا آغاز خیبرپختونخوا میں بھی کیا جا رہا ہے تاکہ کسان اپنے مسائل کے حل کے بارے میں معلومات اور تربیت حاصل کر سکیں قبل ازیں صوبائی وزیر نے پلانٹ وائز منصوبے پر عمل درآمد سے متعلق منعقدہ اجلاس کی بھی صدارت کی جس میں کنسلٹنٹ کیبی CABI کے نمائندوں نے شرکت کی اجلاس میں زرعی اشیاء کے معیار اور تحفظ خوراک حفظان صحت کے اُصولوں کی بہتری بذریعہ تصدیقی عمل، مقامی اور بیرون ملک منڈیوں تک رسائی کیلئے زمینداروں سے روابط اور برآمداد کے فروغ کے حوالے سے تفصیلی بات چیت کی گئی۔
1,224 total views, no views today



