سوات(سوات نیوز)صوبہ خیبر پختونخوا میں اج یوم شہدائ پولیس کا دن منایا جارہا ہے ۔ شہدا پولیس کے دن کی مناسبت سے وزیر اعلیٰ محمود خان نے اپنا پیغام جاری کرتے ہوئے کہا کہ پولیس اور فورسز کی بے بہا قربانیوں کی وجہ سے اس ملک میں امن ہے اور عوام کھلی فضائوں میں سانسیں لے رہے ہیں، انہوں نے کہا کہ شہید جوانوں کی قربانیوں کو سلام پیش کرتے ہیں ان کے اہل خانہ کیساتھ ہرممکن مدد کرینگے۔
ڈی پی او سوات سید اشفاق انورنے گزشتہ رات پولیس شہدا کی یاد میں موم بتیاں بھی جلائیں ، جبکہ اج ان کے قبروں پر بھی گئے اور دعائیہ تقریبات بھی منعقد کی گئی ۔
1,930 total views, no views today
Comments



