سوات (سوات نیوز)ضلعی پولیس آفیسر سید اشفاق انور کے ہدایت پر پولیس شہدا ء کو خراج تحسین پیش کرنے کے خاطر ایس ڈی پی اُوز اور ایس ایچ اُوز نے شہداء کے فیمیلیز سے ملاقات کی پولیس شہداء کے قبروں پر حاضری دے کر پولیس کے چاق و چوبند دستے نے سلامی دی اور اُن کے قبروں پر پھول کشائی کی اور شہداء کے درجات کی بلندی کیلئے فاتحہ خوانی اور خصوصی دعائیں بھی کی گئی
ضلعی پولیس سربراہ سید اشفاق انور نے اپنے پیغام میں کہا کہ شہداء پولیس قوم کے ہیرو ہیں، ان شہداء نے قوم کی آج کیلئے اپنے کل کو قربان کیا ور شہادت کے اعلیٰ رتبے پر فائز ہوئے ان کی قربانی کاکوئی نعم البدل نہیں انہوں نے مزید کہا کہ شہداء کے فیمیلیزقابل قدر اور قابل عزت ہیں ان کو ہم خراج تحسین پیش کرتے ہیں اور کبھی بھی اکیلا پن محسوس نہیں ہونے دینگے۔
1,752 total views, no views today



