سوات(سوات نیوز)سوات میں دن بدن خواجہ سراوں کی تعداد بڑھنے لگی، جگہ جگہ مختلف علاقوں میں کوٹھے کرایوں پر لیکر گناہ کرنے لگے ہیں، پولیس کو شکایت کرنے پر خواجہ سراوں نے محافظین کو بھی نہ چھوڑا ، پولیس کی سرکاری گاڑی کو توڑ ڈالا، ویڈیو وائرل ہوگئی ، ضلع سوات کے مرکزی شہر مینگورہ میں خواجہ سراوں کے ٹھکانوں اور ان کی تعداد میں مسلسل اضافہ ہو رہا ہے،گزشتہ روز تختہ بند میں عوامی شکایات پر پولیس نے جب خواجہ سراوں کو بدفعلی اور رات کےوقت ڈانس پارٹیوں سے منع کیا تو خواجہ سراوں نے احتجاج شروع کیا اور موقع پر موجود پولیس وین کو ناقابل تلافی نقصان پہنچایا، جبکہ مار دھاڑ میں پولیس اہلکار بھی زخمی ہوگئے ، جس کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی ۔
سوات کے سماجی سیاسی اور مذہبی شخصیات نے خواجہ سراوں کی بڑھتی تعداد پر شکوک وشبہات ظاہر کئے ہیں اور دیگر علاقوں سے ائے ہوئے خواجہ سراوں کو ضلع بدر کرنے کا مطالبہ بھی کردیا ہے ۔
تختہ بند کے عوام کا کہنا ہے کہ رات پندرہ سے 30 تک خواجہ سرا اتے ہیں، رات بھر ناچ گانا چلتا ہے جبکہ اس ناچ گانے کے دوران منشیات کا استعمال بھی ہوتا ہے ، جس سے علاقہ مکینوں کا جینا حرام ہو چکا ہے، علاقہ مکینوں نے ڈی ائی جی مالاکنڈڈویژن سعید وزیر ڈی پی او سوات اشفاق انور سمیت دیگر ضلعی افیسران سے فوری ایکشن لینے کا مطالبہ کیا ہے ۔
3,139 total views, no views today



