سوات(سوات نیوز) پاکستان تحریک انصاف سوات کے بانی رہنما فضل ربی بھائی نے کہا ہے کہ تحریک انصاف اورعمران خان کے وژن کو نقصان پہنچانے والوں کو جلد ہی بے نقاب کرینگے الیکشن کے دوران پی ٹی آئی امیدوار کے خلاف مہم چلانے والے ااج تحریک انصاف کی خدمت میں صف اول کاشخصیت بن چکاہے، جعلسازوں کی کرتوتوں کو منظرعام پرلانے کاوقت آگیاہے، ان خیالات کااظہار انہوں نے میڈیا کے نمائندوں سے باتیں کرتے ہوئے کیاانہوں نے کہا کہ نثارنامی شخصیت جوکہ سزایافتہ اورجعلساز ہے ان کی وجہ سے عمران خان کے وژن اورتحریک انصاف کی کافی بدنامی ہوئی ہے۔ جبکہ ااج کل نثاراور پی ایس امتیاز انتہائی قریب ہے اوران کے ساز باز بھی ایک ہے ان کی قربت بھی وزیراعلیٰ اوردیگرحکومتی لوگوں سے ہے، میں نے پارٹی اورحکومت کی عظیم ترمفادات کے خاطر ان جیسے لوگوں کے کرتوتوں کوبے نقاب کرنے کاتہیہ کررکھاہے۔ انہوں نے کہا کہ نثارنے عام الیکشن میں تحریک انصاف کے امیدوار عزیزاللہ گران کے مقابلے میں ن لیگ کے امیدوارامیرمقام کے ایجنٹ تھے ان کے لئے انتخابی مہم بھی چلایاہے لیکن آج وہ تحریک انصاف میں حکومتی لوگوں کی قربت حاصل کرچکے ہیں۔انہوں نے کہا کہ ان کی وجہ سے موجودہ وزیراعلیٰ جب صوبائی وزیرتھے کوبھی پریشانی کاسامناکرناپڑاتھا، انہوں نے کہا کہ اس شخص نے تحریک انصاف کا لبادہ اڑھ کر تحریک انصاف اورعمران خان کے وژن کی بدنامی کاسبب بن رہے ہیں انہوں نے کہا کہ اب تحریک انصاف کو ان جیسے لوگوں سے پاک کرائیں گے، انہوں نے کہا کہ اس طرح پی ایس امتیاز نے بھی تحریک انصاف کوبدنام کرانے کاکوئی موقع ہاتھ سے جانے نہیں دیاہے، ان کے ہوتے ہوئے تحریک انصاف کے لئے کسی دشمن کی ضرورت نہیں ہے انہوں نے کہا کہ میں نے فیصلہ کیاہے کہ اب ان عناصر کوبے نقاب کرینگے، جن کی کرتوتوں کی وجہ سے تحریک انصاف اورحکومت کی بدنامی ہورہی ہے انہوں نے کہا کہ ان کے لوگوں کی اصل چہرہ بے نقاب کرنے کے لئے آخری حد تک جائیں گے ہمارے ہاتھ بہت کچھ آچکے ہیں۔مزید خاموش نہیں رہیں گے۔
1,014 total views, no views today



