سوات (سوات نیوز) وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا محمود خان نے کہا ہے کہ پولیس شہدا کے خون کے بدولت آج سوات سمیت پورے صوبے میں امن قائم ہے اور وہ آج بھی ہمارے دلوں میں زندہ ہے ان خیالات کا اظہار یوم شہدا کے موقع پر سوات پریس کلب کے صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کیا جس کی قیادت سوات پریس کلب کے چیر مین شہزاد عالم نے کی وفد میں یونین کے صدر فضل رحیم خان سینئر صحافی غلام فاروق۔ رشید اقبال۔ غفور خان عادل۔ حضرت بلال، محبوب علی، پرویز عالم پاپا اور دیگر شامل تھے اس موقع پر وزیر اعلی نے پولیس شہدا کو خراج تحسین پیش کرتے ہوئے کہا کہ سوات سمیت پورے صوبے میں پولیس شہداء نے اپنے جانوں کے نذرانے پیش کرکے اس خطے میں امن کی بحالی میں اپنا کردار ادا کیا ہے جو اج بھی ہمارے دلوں میں زندہ ہے اور انہی قربانیوں کے بدولت اج انہیں پورے ملک میں خراج عقیدت پیش کیا جا رہا ہے انہوں نے کہا کہ صوبائی حکومت شہیدوں کے خاندانوں کے ساتھ ہر ممکن تعاون کر رہی ہے اور انکے مسائل ترجیحی بنیادوں پر حل کئے جا رہے ہیں.
دریں اثناء وزیراعلیٰ محمود خان نے تحصیل مٹہ سوات کے حلقہPK-9 میں راحت کوٹ سخرہ روڈ کی تعمیر کا باافتتاح بھی کیا 10 کلومیٹر اس سڑک پر لاگت کا تخمینہ 19 کروڑ روپے ہے اور اس سے تقریباً 95 ہزار نفوس کی آبادی کو فائدہ ہوگا منصوبے سے مستفید ہونے والے دیہات میں مٹہ، سمبٹ، بے دڑہ، کوزہ درُش خیلہ، برہ درُش خیلہ، اشاڑے، باغ ڈھیری، راحت کوٹ، درمئی، سخرہ، کالا کوٹ، نوخارہ، گاڑئی، آزاد بانڈہ، کوہستانی بانڈہ، باڑ لال کوہ، کوز لال کوہ، باٹ کوہ، فضل بیگ اور نیا سیاحتی علاقہ گبین جبہ شامل ہیں وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا محمود خان نے اپنے دورہ سوات کے دوسرے روز تحصیل مٹہ کے وسیع بارانی علاقے پر مشتمل باڑوئی ایریگیشن سکیم پر عملی کام کا باضابطہ سنگ بنیاد بھی رکھ دیا سیکرٹری ایریگیشن داؤد خان، چیف انجینئر ایریگیشن نیاز سرور بلوچ، ایس ای آبپاشی انجینئر غلام اسحاق، تحصیل ناظم مٹہ عبداللہ، پی ٹی آئی ملاکنڈ ڈویژن کے کو آرڈی میٹر انجینئر زاہد خان، ناظم بریکوٹ حسین خان، کوآرڈینیٹر مینگورہ سوات فضل الرحمان اور دیگر اعلیٰ حکام، عمائدین علاقہ اور پی ٹی آئی رہنماؤں نے ان تقاریب میں شرکت کی اس موقع پر منعقدہ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وزیراعلیٰ نے کہا کہ چونکہ باغ ڈھیری نہر کالا کوٹ، باغ ڈھیری اور اشاڑے کی زمینوں سے گزر رہی ہے مگر ان دیہات کی زیادہ ترزمین نہر کے دائیں جانب پانی سے محروم رہ گئی اسلئے ازالہ کیلئے باڑوئی ایگریگیشن سکیم شروع کی ہے جس کی لمبائی تیرہ کلومیٹر اور لاگت 15 کروڑ روپے ہے آبپاشی کے اس منصوبے سے تینوں دیہات کی 551 ایکڑ بنجر اراضی کو سیراب کرنے کیلئے 6.50 کیوسک پانی فراہم ہو گا اس کی بدولت علاقے میں زراعت کو فروغ ملے گا میوہ دار باغات،سبزیاں اور فصلیں با آسانی اگائی جا سکیں گی جس کے نتیجے میں علاقے کے عوام بالخصوص زمینداروں اور کاشتکاروں کو سالانہ کروڑوں روپے کی آمدن ہو گی اور خوشحالی آئے گی محمود خان نے گزشتہ صوبائی حکومت کے دوران باغ ڈھیرئی ایریگیشن سکیم بھی شروع کی تھی جس کی عنقریب تکمیل سے کالا کوٹ سے خریڑئی مٹہ تک سات دیہات کی 5341 ایکڑ بنجر زمین سیراب ہو گی۔وزیراعلیٰ محمود خان سے ان کی رہائش گاہ پر انصاف یوتھ ونگ کے وفد نے صدر آصف شہزاد کی قیادت میں ملاقات کی اور ان کو تنظیمی اُمور کے حوالے سے آگاہ کیا وزیراعلیٰ نے انصاف یوتھ ونگ کی کارکردگی پر اطمینان کا اظہار کیا۔
1,660 total views, no views today



