مینگورہ(سوات نیوز)مرغزارکے رہائشی اسلم خان نے کہاہے کہ ان کے دوبھائی شاہد خان اورسمیع اللہ فلائنگ کوچ چلاکر بچوں کیلئے زرق حلا ل کماتے ہیں جنہیں انیس جون کو بٹ خیلہ میں لیویز اہلکاروں نے چرس کے الزام میں گرفتار کیا ہے،اسلم خان نے اپنے بھائی اسرار کے ہمراہ میڈیا کو تفصیلات بیان کرتے ہوئے بتایاکہ جب سے ہمارے بھائیوں کو گرفتار کرلیاگیاہے اس دن سے لے آج تک ہم ان کی رہائی کیلئے دوڑ دھوپ کررہے ہیں مگر کو ئی شنوائی نہیں ہوئی جس کے سبب ہمارے والدین اور گرفتارہونے والے بھائیوں کے بچے سخت پریشانی میں مبتلا ہیں،انہوں نے کہاکہ ہمارے بھائیوں پر جھوٹا الزام لگایا گیا ہے اور وہ بالکل بے گناہ ہیں لہٰذہ حکومت اور دیگر ذمہ دارحکام اس حوالے سے تحقیقات کرکے انہیں رہائی دلانے کیلئے اقدامات اٹھا کر ہمیں انصاف فراہم کریں۔
838 total views, no views today



