سوات (سوا ت نیوز)امجد عزیز ملک کی کتاب خیبر پختونخوا اور کرکٹ کے 70سال کی تقریب رونمائی، صوبے کی تاریخ میں کرکٹ کی تاریخ پر لکھنا بہت بڑی بات ہے، سیاحت، صنعت اور دیگر شعبوں کی تاریخ پر بھی توجہ دینی چاہئیے، گذشتہ روز سوات پریس کلب میں خیبر پختونخوا کے معروف صحافی اور سپورٹس رائیٹر امجد عزیز ملک کے کتاب “خیبر پختونخوا اور کرٹ کے ستر سال “کی تقریب رونمائی ہوئی پروگرام کی صدارت قائمقام ڈپٹی کمشنر سوات محمد فواد خان نے کی، اس موقع پر ڈپٹی کمشنر محمد فواد خان، سوات ٹریڈرز فیڈریشن کے صدر عبدالرحیم، چیئرمین پریس کلب شہزاد عالم، ایس پی انوسٹی گیشن ملک اعجاز خان، زکواۃ کونسل کے صوبائی ممبر انجینئر عمر فاروق اور دیگر نے خطاب کرتے ہوئے امجد عزیز ملک کو شاندار الفاظ میں خراج تحسین پیش کیا کہ آج انہوں نے چودھویں کتاب کی تقریب رونمائی کے لئے شہیدوں کی سرزمین سوات کا انتخاب کیا، انہوں نے کہا کہ ہمارے نوجوان نسل کی نالج کے لئے انہی کتابوں کی اشد ضرورت محسوس کی جارہی ہے تاکہ وہ اپنے صوبے کے ماضی سے باخبر رہیں، انہوں نے دیگر شعبوں میں بھی اس طرح کے تاریخ لکھنے پر زور دیا تاکہ ہمارے نوجوان نسل کی رہنمائی ہوسکیں۔
1,178 total views, no views today



