سوات (سوات نیوز)تحصیل کونسل بابوزئی کے آخری اجلاس میں متعدد ترقیاتی منصوبوں کی منظوری، جنرل بس سٹینڈ، مذبحہ خانہ، پارک سمیت دیگر ٹھیکوں پر گرماگرم بحث،، ناظم اکرام خان نے ہاؤس کو بہتر انداز میں چلانے میں بھرپور تعاؤن پرممبران کوخراج تحسین پیش کیا، ایم پی اے فضل حکیم نے علاقے کے بہتر مفاد کے لئے کونسل کے ممبران کے لئے اپنے دروازے کھلے رکھنے کا عزم کیا، کونسل کی ممبران کی طرف سے تحصیل ناظم اکرام خان کی کارکردگی پراظہاراطمینان اورخراج تحسین پیش کیاگیا، تفصیلات کے مطابق تحصیل کونسل بابوزئی کاآخری اجلاس ٹی ایم اے ہال مینگورہ میں زیرصدارت تحصیل ناظم اکرام خان منعقدہوا، اجلاس میں کنوینئر ونائب ناظم فضل حمید خان، ٹی ایم او ارشد زبیرکے علاوہ تحصیل کونسلروں اور خواتین کونسلروں نے شرکت کی، اجلاس میں حاجی محمدانور کی طرف سے بھارتی جارحیت کے خلاف پیش کردہ قرارداد بھاری اکثریت کے ساتھ منظورکرائی گئی، اجلاس میں آکشن کمیٹی کے چیئرمین یوسف علی خان گزشتہ چارسالوں میں دئیے گئے ٹھیکوں کی تفصیل پیش کردی جن میں اجلاس میں جنرل بس سٹینڈ، مذبحہ خانہ، پارک سمیت دیگر ٹھیکوں پربحث ہوئی اورجوشرح مقررکی گئی ہے اس پر اتفاق کرتے ہوئے منظوری دی گئی، اس موقع پر بحث میں حصہ لیتے ہوئے یوسف علی خان، عمرعلی، بخت منیر، گلزاری لعل، شہزاد شاہ، بونیرے خان، نجمہ رانی، گوہرعلی، سمیع اللہ، عدنان،ا قبال کاکاجی، اخترخان ایدوکیٹ، حاجی محمدانورخان، اختر خان (امانکوٹ) اوردیگرنے تحصیل ناظم اکرام خان کی غیرجانبدارانہ کارکردگی کوسراہااورکہا کہ تحصیل ناظم نے حقیقی معنوں میں ایک عوامی نمائندگی کا حق ادا کیاہے انہوں نے کہا کہ اگر اس دوران کوئی چھوٹی موٹی غلطیاں ہوئی ہیں تو اس پر ہم معذرت خواہ ہیں انہوں نے تحصیل نائب ناظم فضل حمید خان اورٹی ایم او ارشد زبیراورٹی ایم اے سٹاف کو خراج تحسین پیش کیا۔ اورکہاکہ ہم نے یہ چار سال انتہائی دوستانہ ماحول میں گزاری ہے۔ جبکہ تحصیل ناظم نے یہ احساس بھی نہیں دلایاکہ ہاؤس میں حذب اختلاف اورحزب اقتدار ہے یانہیں ہے۔تمام ممبران کے ساتھ یکساں سلوک کیاہے جس پر ہم ان کو خراج تحسین پیش کرتے ہیں اس موقع پر تحصیل ناظم اکرام خان نے اپنے تقریر میں کہا کہ کونسلرز کے خلوص اورمحبت عمربھریادرکھیں گے، انہوں نے چارسالوں تک مسلسل اور بہتراندازمیں کوریج کرنے پر صحافیوں غفورخان عادل اورشاہ اسدعلی کوشاندارالفاظ میں خراج تحسین پیش کیاانہوں نے موجودہ ٹی ایم او ارشدزبیراورسابق ٹی ایم او حیات شاہ کو بھی خراج تحسین پیش کیا انہوں نے کونسل کے تمام ممبران کے فرداً فرداً نام لیکران کاشکریہ اداکیاانہوں نے خاتون کونسلروں کی کردار بھی سراہااکرام خان نے نائب ناظم فضل حمید کو بھی خراج تحسین پیش کرتے ہوئے ان کی کارکردگی کو سراہا انہوں نے کہا کہ مجھے آج خوشی محسوس ہورہی ہے۔ کہ ہم نے گزشتہ چارسال انتہائی دوستانہ ماحول میں گزارکرآج ایک دوسرے کے سامنے سرخروہیں، اس موقع پرسوات پر یس کلب کے چیئرمین شہزاد عالم بھی ہاؤس میں داخل ہوئے۔ جن کو پورے کونسل نے خوش آمدید کہا، اس موقع پر سوات پریس کلب کے چیئرمین شہزادعالم نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ تحصیل کونسل بابوزئی کے ناظم اکرام خان، نائب ناظم فضل حمید خان اور تحصیل کونسل کے ممبران نے جس بہتراندازمیں ہاؤس کو چلایاہے
1,020 total views, no views today



