سوات(سوات نیوز)سوات ڈسٹرکٹ ڈویلپمنٹ اتھارٹی کے زیر اہتمام کانجو ٹاؤن شپ ٹیکسی سٹینڈ کے اکشن کا انعقاد‘ ٹھیکیدار اختر علی خان نے سب سے زیادہ بولی 48لاکھ گیارہ ہزار لگا کر ٹیکسی سٹینڈ کا ٹھیکہ گیارہ مہینوں کیلئے اپنے نام کرلیا‘ تفصیلات کے مطابق سوات ڈسٹرکٹ ڈویلپمنٹ اتھارٹی کے زیر اہتمام ایس ڈی ڈی اے آفس واقع کانجو ٹاؤن شپ میں ٹیکسی سٹینڈ کے ٹھیکے کیلئے بولی کا انعقاد کیا گیا‘ جس میں متعدد ٹھیکیداروں نے شرکت کی‘ ٹھیکے کی بولی پراجیکٹ ڈائریکٹر لعل بادشاہ‘ اکاؤنٹ افیسر شہنشاہ‘ ڈپٹی ڈائریکٹر صلاح الدین خان‘ سپرنٹنڈنٹ وقار خان‘ ہاؤسنگ آفیسر فیض بخش‘ اسسٹنٹ ڈائریکٹر پلاننگ رحم زیب خان اور اسسٹنٹ ڈائریکٹر ناظم خان کے زیر نگرانی منعقد ہوئی‘ ٹیکسی سٹینڈ کے اکشن میں متعدد ٹھیکیداروں نے حصہ لیا جبکہ اختر علی خان‘ میاں سید نواب اور معراج بول لگانے والوں میں سر فہرست رہیں‘ ٹیکسی سٹینڈ کا اکشن ٹھیکیدار اختر علی خان نے 48لاکھ 11ہزار روپے پر سب سے زیادہ بولی دیکر 11مہینوں کیلئے اپنے نام کرلیا‘ جبکہ دوسرے نمبر پر ٹھیکیدار میاں سید نواب نے 48لاکھ دس ہزار کی بولی لگائی‘ جبکہ تیسرے نمبر پر معراج نے 42لاکھ دو ہزار کی بولی لگائی‘ واضح رہے کہ اس سے پہلے پچھلے سال بھی یہ ٹھیکہ اختر علی نے سب سے زیادہ بولی دیکر اپنے نام کرلیا تھا۔
802 total views, no views today



