سوات(سوات نیوز)عید قرباں کی امد امد ، ضلع سوا ت میں جگہ جگہ مویشی منڈیاں سج گئیں، خرید وفروخت کا سلسلہ عروج پر پہنچ گیا، پیر کے روز عید الاضحی کے موقع پر قربانی کیلئے لوگ سوات کے مختلف علاقوں کا دورہ کررہے ہیں تاکہ قربانی کیلئے کوئی جانور خرید سکیں، ضلع سوات کے تمام تحصیلوں کے چھوٹے بڑے علاقوں میں مویشی منڈیاں سج گئیں ہیں جس میں بڑی تعداد میں قربانی کی جانور لائے گئے ہیں، جہاں پر لوگ اپنے لئے جانور خرید رہے ہیں تاکہ عیدکے دن سنت ابراہیمی کے پیروی میں ذبح کئے جاسکیں ۔
1,653 total views, 2 views today
Comments