اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک)بلاول بھٹو نے مریم نوازکی گرفتاری کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے کہا کہ لڑنا ہے تو مردوں سے لڑیں، نجی ٹی وی کے مطابق بلاول بھٹو نے ایوان میں کھڑے ہو کر کہا کہ ابھی ہم لابی میں بیٹھے تو ٹی وی پر دیکھا کہ مریم نواز کو گرفتار کر لیا گیا ہے۔ بلاول بھٹو کے ایسا کہنے پر پیپلز پارٹی کے اراکین نے شیم شیم کے نعرے لگائے۔ بلاول بھٹو نے اپنی بات جاری رکھتے ہوئے کہا کہایک خاتون اپوزیشن ممبر کو اس حکومت نے گرفتار کیا ہے۔
میرا خاندان اس ملک میں نسلوں سے سیاست کر رہا ہے، ہم نے سب کچھ دیکھا، پہلے ظالم آمر ضیاءتھا اور اب نیا آمرانہ نظام دیکھ رہے ہیں۔انہوں نے کہا کہ نئے پاکستان میں پہلی مرتبہ یہ دیکھ رہے ہیں، لڑنا ہے تو مردوں سے لڑیں۔بلاول بھٹو زرداری نے مذمتی الفاظ ادا کرنے کے بعد ایوان سے واک آؤٹ کر دیا جس پر دیگر اپوزیشن اراکین بھی واک آؤٹ کر گئے۔
292 total views, 2 views today