مینگورہ،ملاکنڈڈویژن انٹرریجنل سکولزسپورٹس مقابلے چوبیس نومبرسے سوات میں منعقدکرانے کا فیصلہ،مقابلوں میں ضلعی سطح پر اول پوزیشن لینے والی ٹیمیں شرکت کریں گی،شیڈول تیارکرلیا گیا،تفصیلات کے مطابق گذشتہ روز ڈپٹی ایجوکیشن افیسر سوات ذولفقارالملک کی صدارت میں ہائرسکنڈری سکول بلوگر ام میں اجلاس منعقد ہوا جس میں ملاکنڈڈویژن کے سات اضلاع کے ڈپٹی ایجوکیشن افیسرزاورسپورٹس کمیٹی کے جنرل سیکرٹریز نے شرکت کی اورٹورنامنٹ کے انعقاد کیلئے تجاویز پیش کیں،سکول کے انچاج زاہد حسین نے پروگرام کے حوالے سے اہم امورنمٹائے ،ڈی ای او سوات اورجنرل سیکرٹری محمد جاویدنے اس موقع پر کہاکہ ریجنل سپورٹس مقابلے خوشگوار ماحول میں منعقدکریں گے
اور مہمان ٹیموں کو تمام ممکن سہولیات بہم پہنچانے کی کوشش کریں گے،انہوں نے کہاکہ کھیل میں حصہ لینا ہر بچے کا حق ہے ہماری ذمہ داری بنتی ہے کہ ہم انہیں بہترینرہنمائی فراہم کریں،اس موقع پر ای ڈی اوسپورٹس محمد گل ،پرنسپل حضرت رحمان ،پردل خان اورغلام حسن بھی موجود تھے،اتھلیٹکس مقابلے اٹھائیس اورانتیس نومبر کو کبل گراؤنڈمیں منعقدہوں گے جبکہ سوات میں ضلع کی سطح پر پی ٹی ،ملٹری اورسکاؤٹ کے مقابلے آج بروزہفتہ فارم گراؤنڈ میں ہوں گے،اجلاس کیلئے بلوگرام سکول کے پرنسپل پیر محمدخان نے بہترین انتظات کئے تھے جسے مہمانوں نے بے حدسراہا۔
344 total views, no views today


