سوات(سوات نیوز)پورے ملک میں مون سون شجرکاری مہم کا آغاز کر دیا گیا ہے۔ اس سلسلے میں یونیورسٹی آف سوات میں بھی عید کے بعد ایک تقریب کا انعقاد کیا جار ہا ہے جس میں ضلع سوات کے تمام منتخب ایم این اے اور ایم اپی اے مل کر شجرکاری مہم کا باقاعدہ افتتاح کرینگے۔یونیورسٹی آف سوات میں تقریب کے منتظم پروفیسر ڈاکٹر حسن شیر ڈین فیکلٹی آف لائف سائنسز نے کہا ہے کہ ہم یونیورسٹی آف سوات کی طرف سے اس مہم میں اپنا حصہ ڈالیں گے۔ یہ ایک قومی فریضہ ہے اور یونیورسٹی آف سوات چونکہ ایک عوامی ادارہ ہے اس لئے ملک و قوم کی بہتری کے حوالے سے ہر اقدام میں بڑھ چڑھ کر حصہ لینا ہمارا فرض ہے۔ اس موقع پر وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر محمد جمال خان نے کہا ہے کہ وزیراعظم عمران خان نے پورے ملک کے عوام کو یہ پیغام دیا ہے کہ 18 اگست کو ہر پاکستانی کم از کم 2 پودے لگائے اور ملک بھر میں آئندہ چار سال میں 10 ارب درخت لگانے کا حکومت کا منصوبہ مکمل کرنے میں مدد کریں۔ خیبرپختونخوا میں ایک ارب درخت لگانا بہت بڑا کارنامہ ہے جس کادنیا نے اعتراف کیا۔ اپنے بچوں کا مستقبل بنانے کے لئے ہر پاکستانی شجرکاری میں حصہ لے کیونکہ شجر کاری سے ہی آلودگی اور ماحولیاتی تبدیلیوں کے مسائل پر قابو پایا جاسکتا ہے۔
1,272 total views, 2 views today