مینگورہ، مینگورہ کے علاقہ لنڈیکس میں قومی وطن پارٹی کے کارکن رحیم اللہ کی رہائش گاہ میں قومی وطن پارٹی سوات کی شمولیتی تقریب کا انعقاد کیا گیا ۔ جس میں 200سے زائد افراد نے خاندان و دوستوں سمیت دوسرے پارٹیوں سے دستبردار ہو کر قومی وطن پارٹی میں شمولیت اختیار کر لی۔ اس سلسلے میں شمولیتی پروگرام منعقد کیا گیا جس کی صدارت فضل حیات نے کی ۔ جبکہ سٹیج سیکرٹری کے فرائض عبدالقیوم کاکا نے ادا کئے۔ شمولیت اختیار کرنے والوں سے قومی وطن پارٹی سوات کے وائس چےئر مین صدر رفیع الملک نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ سیاست خدمت کا نام ہے ۔ناچ گانے والے سیاست یہاں پر نہیں چلتی۔تبدیلی کے نام پر ووٹ لینے والوں نے ناچ گانے کے علاوہ عوام کو کچھ نہیں دیا۔موجودہ حکومت سمیت تمام سیاسی پارٹیوں کو لوگ آزما چکے ہیں۔ آئندہ دور قومی وطن پارٹی کا ہے۔ انہوں نے کہا کہ پختونوں کے حقوق کیلئے سر گرم عمل ہے۔افتاب احمد خان شیر پاؤواحد لیڈر ہے۔جنہوں نے پختونوں کے حقوق کیلئے اپنی ساری زندگی وقف کی ہے اور ہر محاذ پر پختونوں کیلئے آواز اُٹھائی ہے۔صوبہ کی موجودہ حکومت نے عوام اور خصوصاً سوات کے ساتھ سوتیلی ماں جیسا سلوک کیا۔ یہاں کی تباہ حال سڑکیں موجودہ صوبائی حکومت کی ناقص کارکردگی کا منہ بولتا ثبوت ہے۔ اس موقع پرمختلف پارٹیوں سے تعلق رکھنے والے سینکڑوں افراد خاندان اور دوستوں سمیت قومی وطن پارٹی میں شمولیت اختیار کر لی۔ اور قومی وطن پارٹی پر مکمل اعتماد کا اظہار کیا۔ شمولیت اختیار کرنے والوں میں رفیع اللہ ماماجی‘ سلطان علی‘ سہیل انور‘ قیصر علی‘ نثار ‘ طاہر ‘افضل خان‘ فضل حیات ‘ فضل خالق ‘ اکرام زیب ‘ضیاء الرحمن‘ حبیب الرحمن‘ شفیع الرحمن‘ سجاد علی‘ حیدر علی‘ جاوید اقبال‘ عبدالرحمن‘انعام اللہ‘ عبداللہ ‘عبدالعلی ودیگر شامل ہیں۔پروگرام کے اختتام پر قومی وطن پارٹی سوات کے وائس چےئر مین رفیع الملک نے تمام شمولیت اختیار کرنے والوں کا شکریہ ادا کیا۔ رپورٹ : صاحبزادہ محمد ثاقب سوات نیوز ڈاٹ کام
864 total views, no views today


