اسلام آباد(این این ائی) وزیراعظم عمران خان کا کہنا ہے کہ میں کشمیر کا سفیر بن کر اس مسئلہ کو دنیا میں مزید اجاگر کروں گا۔ آزاد کشمیر قانون ساز اسمبلی کے خصوصی اجلاس سے خطاب وزیراعظم عمران خان کا کہنا تھا کہ پاکستان کی آزادی کے دن میں اور مشکل ترین وقت میں کشمیری بھائیوں کے ساتھ ہوں، ہماری ہندوستان کے ساتھ مفادات کی کشمکش نہیں، ہندوستان کے خلاف ہم ایک نظریے کے ساتھ کھڑے ہیں۔ وزیراعظم نے کہا کہ ہمارے سامنے آر ایس ایس کے بڑی خوفناک آئیڈیالوجی ہے، آر ایس ایس کی آئیڈیالوجی ہٹلر کی پالیسی سے متاثر ہیں اور اسی آئیڈیالوجی نے مہاتما گاندھی کو قتل کیاجب کہ اس سوچ کے پیچھے مسلمانوں کے خلاف نفرت ہے، آر ایس ایس والے سمجھتے ہیں مسلمان 6 سو سال حکومت نہ کرتے تو یہ عظیم قوم ہوتے اور یہ سمجھتے ہیں مسلمانوں نے ان پر حکومت کی اب بدلہ لینا ہے تاہم میں نے نریندر مودی کی اصل شکل کو میں نے دنیا کے سامنے رکھا۔ وزیراعظم کا کہنا تھا کہ ملک کا نظریہ ختم ہونے سے ملک بنانا ری پبلک بن جاتا ہے، مودی نے اپنا آخری کارڈ کھیل دیا یہ کارڈ مودی کو بہت بھاری پڑے گا اور جب مقبوضہ وادی سے کرفیو اٹھے گا تو پھر ہمیں جو پتہ چلے گا، اس کا بڑا خوف ہے۔ جب کہ جولوگ دو قومی نظریہ کے خلاف تھے، آج کہتے ہیں قائداعظم ٹھیک کہتے تھے۔ وزیراعظم نے کہا کہ بھارت نے اپنے اقدام سے نظر ہٹانے کیلیے آزادکشمیر میں ایکشن کا پروگرام بنا رکھا ہے لیکن پاکستانی فوج کو پتا ہے کہ بھارت نے آزاد کشمیر میں ایکشن لینے کا پروگرام بنایا ہوا ہے، نریندر مودی ہم تیار ہیں، جو آپ کریں گے ہم آخر تک جائیں گے، پاکستانی فوج تیار ہے، قوم تیار ہے، قوم فوج کے شانہ بشانہ لڑے گی، آزادی کے لیے جنگ میں شہداء کا مرتبہ پیغمبروں کے بعد ہوتا ہے۔ عمران خان نے کہا کہ نہرو کے کشمیریوں سے کیےگئے وعدے نظر انداز کردیے گئے، مودی نے اقوام متحدہ کی قرار دادیں ایک طرف پھینک دی ہیں، یہ لوگ سپریم کورٹ اور کشمیر کے ہائی کورٹ کے فیصلے کے خلاف گئے تاہم مودی کے آخری کارڈ کے بعد کشمیراب آذادی کی طرف جائے گا جب کہ ہم دنیا کو بار بار پیغام دے رہے ہیں اگر جنگ ہوئی تو دنیا ذمہ دار ہوگی۔
1,396 total views, 2 views today