سوات (سوات نیوز) قومی وطن پارٹی و تحریک انصاف کے نوجوانوں اور سماجی ورکروں نے کشمیر کی آزادی کے لئے پاک فو ج کا شانہ بشانہ ساتھ دینے کا اعلان کردیا، حکومت اور چیف جسٹس آف پاکستان سے سیکورٹی اداروں اور عوام میں دوریاں پیدا کرنے اور منفی پروپیگنڈے کرنے والوں کے خلاف سخت کاروائی کا مطالبہ، کشمیر پاکستان کا شہ رگ ہے، کشمیری مسلمان پر ظلم و بربریت کا بازار بند کیا جائے، اگر قلم اور مذاکرات سے کشمیر کا مسئلہ حل نہیں ہوتا تو حکومت کشمیر کی آزادی کے لئے جہاد کا اعلان کریں، ہم غزوہ ہند لڑنے کے لئے تیار ہیں، کشمیر کی آزادی کے لئے ملک کے تمام مکاتب فکر کے لوگ اور پوری قوم متحد ہے، ان خیالات کا اظہار قومی وطن پارٹی ملاکنڈ ریجن کے انفارمیشن سیکرٹری ملک عمران خان، تحریک انصاف کے رہنما اور انصاف یوتھ آرگنائزیشن کے سابق ضلعی صدر ظفراللہ خان،وسیم اکرم، نثار خان، قومی وطن پارٹی کے ملک ابرار خان، سماجی ورکر اور جنرل کونسلر احسان اللہ خان نے دیگر ساتھیوں کے ہمراہ سوات پریس کلب میں پر ہجوم پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کیا، انہوں نے کہا کہ جب سے بھارت نے مقبوضہ کشمیر کی خصوصی حیثیت ختم کردی ہے اس وقت سے کشمیریوں کی زندگی اجیرن بنادی گئی ہے کشمیر یوں پر ظلم و بربر یت کے پہاڑ توڑے جارہیں، مسلسل کرفیوں کی وجہ سے کشمیر ی مسلمان فاقہ کشی پر مجبور ہیں، کشمیری مسلمانوں پر ایسے مظالم ہورہے ہیں جسکی دنیا میں کوئی مثال نہیں ملتی لیکن اس کے باوجود عالمی ادارے اور اقوام متحدہ خاموش ہے، انہوں نے کہا کہ پختون قوم نے قیام پاکستان اور آزادی میں بھر پور کردار ادا کیا ہے اور اب بھی پختون جہاد کشمیر کے لئے تیار ہیں، جہاد سے ہی بھارت ٹکڑے ٹکڑے ہوکر کشمیر آزاد ہوسکتا ہے، پورے پاکستانی قوم کشمیری مسلمانوں کے ساتھ ہے اور ہر پاکستانی کشمیریوں پر ہونے والے مظالم محسوس کررہا ہے، انہوں نے کہا کہ ایک طرف پاکستان فوج سرحدات کی حفاظت میں مصروف ہے اور پاک فوج کے جوان شہادت کے رتبے پر فائز ہورہے ہیں تو دوسری طرف چند شرپسند عناصر سیکورٹی اداروں اور عوام کے درمیان نفرتیں پیدا کرنے کے ناکام کوششوں میں مصروف ہیں، سوشل میڈیا کے ذریعے اداروں کے خلاف پروپیگنڈے کررہے ہیں جس سے دنیا کو منفی پیغام مل رہا ہے اس لئے حکومت ان شرپسند عناصر کے خلاف سخت سے سخت کاروائی کریں، انہوں نے کہا کہ جب تک ایک پاکستانی بھی زندہ ہے تو کشمیر بنے گا پاکستان کا نعرہ لگتا رہے گا۔
1,395 total views, no views today



