سوات(سوات نیوز)صوبہ پنجاب کے شہر گجرات میں قتل ہونے والے اتروڑ کے نوجوان کو ابائی علاقہ میں سپر دخاک کیا گیا ،اتروڑ کالام کے نوجوان کو گجرات میں ہاتھ باندھ کر چھریوں اور کلہاڑیوں کے وار کرکےشہید کر دیا گیا ہے۔ اور ظلم کی انتہا یہ ہے کہ قاتل واقعے کی ویڈیو بھی بناتے رہےجس میں نوجوان ہاتھ جوڑ کر منتیں کر رہا ہے۔ اتنی دردناک ویڈیو ہے۔ نوجوان کی لاش ابائی علاقہ اتروڑ پہنچا دیا گیا ، جہاں پر ان کی نماز جنازہ ادا کردی گئی اور سپردخاک کیا گیا، سفاکانہ قتل کیخلاف پورے علاقہ میں فضا انتہائی سوگوار ہے اور عوام پنجاب حکومت سے مطالبہ کررہی ہے کہ ملزمان کو پکڑ کر قرار واقعی سزا دی جائے
1,297 total views, 2 views today
Comments