سوات ،سوات کے ہوٹلوں کے سٹاف کیلئے ٹریننگ کا آغاز ،پیتھم انسٹیٹیوٹ ٹوارزم کارپوریشن وا ٹوارزم ڈیپارٹمنٹ ٹورسٹ سروسز ونگ اور آل سوات ہوٹل ایسوسی ایشن کے باہمی رضامندی سے سوات ہوٹلز کے سپورٹ سٹاف کیلئے صفائی وستھرائی وپیشہ وارانہ اخلاقیات اور ہوٹل انگلش پر مبنی 15 روزہ تربیتی کورس کا آغاز کردیاگیا افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے مہمان خصوصی ٹوارزم ڈیپارٹمنٹ کے جنرل منیجر سجاد حمید نے بتایا کہ حکومت سوات کے سیاحت کی ترقی کیلئے بھر پور کاوش کررہی ہے ، جبکہ ملم جبہ ریزارٹ کے بحالی کیلئے ایک پرائیویٹ کمپنی ساڑھے تین ارب روپے کے سرمایہ کاری کررہی ہے ، جس سے سوات کے سینکڑوں نوجوانوں کو روزگار اور ملازمت دونوں کے مواقع میسر آئینگے ۔ انہوں نے مزید بتایا کہ صوبائی حکومت جلد ہی فضا گٹ روڈپر ٹورسٹ انفارمیشن سنٹر، ٹورسٹ سروسز ونگ اور پیتھم انسٹیٹیوٹ کیلئے دفتر کا انتظام کرے گی ، جو کہ آنے والے سیزن میں سیاحوں کیلئے بے مثال سہولت کار کا کردار اداکرینگے ، یہاں پر سیاحوں کے مختصر قیام کیلئے گیسٹ روم بھی بنائے جائینگے ، سوات ہوٹلز ایسوسی ایشن کے صدر الحاج زاہد خان نے شرکاء کو بتایا کہ سوات کی ترقی کیلئے سڑکوں کی تعمیر بے حد ضروری ہے ، سوات میں اسی طرح کی سڑکیں چاہئے جیسا کہ مری اور نتھیاگلی کے ہیں۔ اور سیاحت بھی اسی وقت ترقی کرسکے گی جب کالام تک بہترین سڑک تعمیر کی جائے ، انہوں نے پیتھم کے کاوشوں کو سراہا، اور اس احسن اقدام پر صوبائی حکومت کے سیاحتی اداروں کا شکریہ اداکیا ، ایسوسی ایشن کے جنرل سیکرٹری محمد وکیل نے کہا کہ پیتھم جیسا ادارہ پورے پاکستان میں نہیں ہے اور یہ ہماری خوش قسمتی ہے کہ بین الاقوامی شہرت کا حامل ادارہ ہمارے ہوٹلز کے سٹاف کیلئے تربیتی مفت پروگراموں کا سلسلہ جاری رکھے ہوئے ہیں ۔ انہوں نے صوبائی حکومت سے درخواست کی کہ جب تک گلی باغ والی بلڈنگ خالی نہیں ہوتی، پی ٹی ڈی سی ہوٹلز سیدو شریف کو پیتھم کے حوالے کردیں ۔ تاکہ وہ مزید فعال طریقے سے اپنے کورس کو سرانجام دے سکیں ، انہوں نے صوبائی حکومت کو درخواست کی کہ سوات ائیرپورٹ کو بحال کرنے کے ساتھ ساتھ کالام تک ایک ٹورسٹ ٹرین کی بھی منظوری دی جائے انچارج پیتھم حرمت یاب خان نے اپنے ابتدائے میں ادارہ ہٰذا کے کاوشوں کے بارے میں بتایا اور مستقبل کے پروگراموں سے بھی آگاہ کیا انہوں نے ہوٹلز کے مالکان سے درخواست کی کہ وہ اپنے سٹاف کیلئے یونیفارم کا اہتمام کریں اور اس تربیتی پروگرام میں انکی شرکت کو یقینی بنائیں انہوں نے کہا کہ کورس کے تمام شرکاء کو تربیتی مواد مفت فراہم کیا جائیگا، اور اس پروگرام کے بعد منیجر حضرات کیلئے مارکٹنگ ٹوارزم پر مبنی تربیتی ورکشاپس کا انعقاد کیا جائیگا تقریب کے اختتام پر شرکاء نے بھی اپنے رائے کا آغاز کردیا اور ٹوارزم اور صوبائی حکومت خیبر پختونخوا کے اس اقدام کو سراہا ۔
940 total views, no views today


