سوات، پی پی پی سوات کے سابق جنرل سیکرٹری اور یونین کونسل قمبر کے سابق ناظم فضل حیات چٹان شہید کی ایصال ثواب کیلئے قرآن خوانی ، پارٹی عہدیداروں اور کارکنوں کی مرحوم کیر ہائش گاہ پر پرچم کشائی ، تفصیل کے مطابق گزشتہ روز پاکستان پیپلز پارٹی سوات کے سابق جنرل سیکرٹری اور یونین کونسل قمبر کے سابق ناظم فضل حیات چٹان شہید کی ایصال ثواب کیلئے گزشتہ روز انکی رہائش گاہ واقع قمبر میں قرآن خوانی کی گئی
جبکہ اس موقع پر پارٹی کے عہدیداروں پی وائی او کے صوبائی صدر اعجاز یوسفزئی ، دوست محمد خان ، اقبال حسین بالے ، سجاد خان باغی ، اورنگزیب خان ، آیاز خان ، اکبر علی ناچار، یاسر بیروم خان ، مہران خان اور دیگر نے شرکت کی اس موقع پر شہید فضل حیات چٹان کی خدمات پر انہیں خراج عقیدت پیش کی گئی ، اس موقع پر کارکنوں اور عہدیداروں نے شہید فضل حیات چٹان کے مزار پر پھول چڑھائے اور انکی مغفرت کیلئے اللہ تعالیٰ کے حضور خصوصی دعائیں مانگی گئیں ، واضح رہے کہ پی پی پی رہنما فضل حیات چٹان شہید کی فاتحہ خوانی کیلئے سیاسی قائدین کی آمد کا سلسلہ جاری ہے اور گزشتہ روز تعزیت کیلئے آنے والوں کا تانتا بدستور بندھارہا ۔
456 total views, no views today


