دیر بالا(سوات نیوز)دیر بالا کے علاقہ شرینگل گماڈنڈ میں ہونے والے دھماکہ کی مزید تفصیلات سامنے اگئی، دھماکہ میں بچہ سمیت پانچ افراد جاں بحق ہوگئے ہیں، جبکہ چودہ افراد زخمی ہوگئے ہیں، پولیس کے مطابق ریموٹ کنٹرول بم کے ذریعے پہاڑی علاقہ میں سواریوں کی ڈبل کیبن گاڑی کو نشانہ بنایا گیا ہے ، دھماکہ اتنا زور دار تھا کہ گاڑی کے پرخچے اڑ گئے ، دھماکہ میں ایک بچہ سمیت پانچ افراد جاں بحق ہوگئے ہیں جبکہ چودہ افراد زخمی ہیں جن میں چار کی حالت تشویشناک ہیں، پولیس نے جاعہ وقوعہ کا محاصرہ کرکے سرچ اپریشن شروع کردیا ہے ۔
2,319 total views, no views today
Comments



