پشاور(سوات نیوز)اپر دیر کے علاقے شرنگل گما ڈھند میں پرانی دشمنی پر گاڑی کے قریب ریموٹ کنٹرول دھماکے سے 5 افراد جاں بحق اور سترہ کے قریب زخمی ہوئے ہیں جن میں تین پولیس اہلکار بھی شامل ہیں صوبائی وزیر اطلاعات شوکت یوسفزئی نے تفصیلات بتاتے ہوئے بتایا کہ یہ واقعہ پرانی دشمنی کا شاخسانہ ہے علاقہ کے مشہور شخصیت حاجی معتبر خان کی ڈوگدرہ کے لوگوں کے ساتھ جائیداد پر پرانی دشمنی چلی آرہی ہے دونوں فریقین نے اب تک ایک دوسرے پر کئی حملے کۓ ہیں۔ معتبر پر دو خودکش حملے بھی پہلے ہو چکے ہیں صوبائی وزیر نے بتایا کہ پولیس کے مطابق جگڑا جائیداد پر شروع ہوا تھا جس پر حاجی معتبر کے مخالفین افغانستان منتقل ہونے تھے تاہم یہ دشمن ابھی تک جاری ہے اور موقع ملتے ہی ایک دوسرے پر حملہ کرتے ہیں گزشتہ روز بھی حاجی معتبر کے مخالفین نے ان کی گاڑی کے قریب ریموٹ کنٹرول سے حملہ کیا پولیس کے مطابق حاجی معتبر کو پولیس اہلکار سیکورٹی کے لیے دیے گئے ہیں جن میں سے تین پولیس اہلکار اس ریموٹ کنٹرول دھماکے سے زخمی ہوئے ہیں اور انہوں نے کہا کہ علاقہ کافی دور ہے ہے پولیس کے اعلیٰ حکام بھی وہاں پہنچ رہے ہیں
1,668 total views, 2 views today