سوات، افاق ارگنائزیشن کی جانب سے سوات میں ایجوکیشن فیسٹیول کا انعقاد ، ڈویژن بھر سے دو سو سے زائد سکولوں کے طلباء وطالبات ، اساتذہ کرام اور علاقہ عمائدین کی بڑی تعداد میں شرکت ، مختلف مقابلوں میں پوزیشن لینے والے طلباء وطالبات کو ایوارڈ ز اور اسناد دیدئے گئے ، تفصیلات کے مطابق سوات کے مشہور ودودیہ ہال سیدو شریف میں افاق ارگنائزیشن کی طرف سے ایک روزہ ایجوکیشن فسیٹیول کاانعقاد کیا گیا جس میں ممبران اسمبلی ، سکولوں کے طلباء وطالبات ، اساتذہ اوربڑی تعداد میں عوام نے شرکت کی اس موقع پر ممبر قومی اسمبلی سلیم الرحمان ، افاق کے مرکزی ڈائیریکٹر ٹریننگ امیر زیب، اسلامی نظام تعلیم خیبر پختونخوا محفوظ خان، ڈاکٹر تاج محمد خان ایجوکیشن افیسر عزیز خان، ڈائیریکٹر جنرل فضل عزیز ، افاق کے ریجنل ہیڈ ماجد علی، اور منیجر افاق سوات ٹریننگ برھان الدین خان نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ افاق ارگنائزیشن بین الاقوامی معیار کا ایک ریسرچ ادارہ ہے ، جہاں پر بہترین معیار کی کتابوں پر ریسرچ ہوتی ہے انہوں نے کہا کہ افاق کا مقصد اسلام اور پاکستان کاز کو فروغ دینا ہے ،ممبر قومی اسمبلی سلیم الرحمان نے کہا کہ صوبائی حکومت کی کوشش ہے کہ ایک نصاب اس صوبے میں نافذ کیا جائے تاکہ سرکاری اور پرائیویٹ سکولوں کے طلباء کو یکسر مواقع میسر اسکیں انہوں نے کہا کہ افاق کی کاویشیں قابل تحسین ہے،۔ ڈسٹرکٹ ایجوکیشن افیسر عزیز خان نے کہا کہ سوات میں افاق کیساتھ ہر ممکن تعاون کیا جائے گا، ایجوکیشن فیسٹیول میں ڈویژن بھرسے دو سو سے زائد پرائیویٹ سکولوں کے طلباء وطالبات نے مختلف مقابلوں میں حصہ لیا ، جس میں حسن قرات ، سائنس ، پینٹنگ شامل ہیں جس میں لیبہ حیدر ، حسین علی ، اور حسنین نے پوزیشن حاصل کی، جن کو ایوارڈز اور اسناد سے نوازا گیا۔
874 total views, no views today


