مینگورہ(نمائندہ خصوصی)مینگورہ شہر میں پانی کی شدید قلت ،شہری بوند بوند پانی کے لئے ترس گئیں،واسا کمپنی لمبی تان کر سوگئی۔تفصیلات کے مطابق مینگورہ شہرکی وسط میں واقع پرانہ ڈاکخانہ روڈ پر واقع مکین اور ملحقہ گلیاں گذشتہ ہفتے سے پانی کی سپلائی سے محروم ہے ۔مکینوں کاکہنا ہے کہ پرانہ ڈاکخانہ روڈ پر جو دو انچ کا پائپ گزرا ہے جس سے دوسو گھرانے اور دکانیں مستفید ہوتے ہیں لیکن ایک ہفتے سے یہاں پر پانی نایاب ہے ۔حکام بالا سے مکینوں کا یہ مطالبہ ہے کہ اس پائپ کو چار انچ میں تبدیل کردیں تاکہ لوگوں کو وافر مقدار میں پانی مہیہ ہوسکی ،انہوں نے کہا کہ واسا کمپنی ہر مہینے بھاری بلز لوگوں کو تھمادیتے ہیں لیکن پانی کی سپلائی کا کوئی پرسان حال نہیں ۔مکینوں کا کہنا ہے کہ اس سے پہلے جب پانی کی زمہ داری محکمہ ٹی ایم اے کے تھی تو لوگوں کو پانی کا مسئلہ اتنا شدید نہیں تھا جب سے واسا کمپنی نے اختیار لیا ہے تو ایک طرف لوگ پانی کے لئے ترس رہے ہیں تو دوسری جانب پانی کا دورانیہ بھی نہ ہونے کی برابر ہیں ۔شہریوں کا کہنا ہے کہ مقامی ایم پی اے اور لوکل نمائندے اس سلسلے میں خاموشی کا روزہ توڑکر اہلیان علاقہ کو پانی کی فراہمی یقینی بنائیں ۔اگر مسئلہ فوری حل نہیں ہوا تو علاقہ مکین صبر کا دامن توڑ کراحتجاج پر مجبور ہونگے ۔
1,470 total views, 2 views today