سوات ، پاکستان تحریک انصا ف کی پروٹوکول نہ کرنے کے دعووئے دھرے کے دھرے رہ گئے ،ممبر قومی اسمبلی مراد سعید سرکاری گاڑیوں کے پروٹوکول میں سج دھج کر منگلور بائی پاس روڈ کے افتتاح کیلئے پہنچ گئے ،تفصیلات کے مطابق تحریک انصاف کی پروٹوکول نہ کرنے کے دعووے غلط ثابت ہو گئے ہیں ممبرقومی اسمبلی مراد سعید انتخابات میں جیت کے بعد سرکاری گاڑیوں کے پروٹوکول میں سج دھج کر منگلور بائی پاس روڈ کے افتتاح کیلئے پہنچ گئے تھے ممبر قومی اسمبلی سٹیج پر پروگرام کے دوران موبائل اورکچھ پارٹی ورکرز کے ساتھ مصروف رہے تو پارٹی کے اہم رہنما نے اُن کو کہا کہ یہ باتیں سن لو جس کے بعد مراد سعید کی نے موبائل سیٹ رکھ دیا اوربار بار پارٹی رہنماوں کو تقریر محدود کرنے کے اشارے دے رہے تھے ایساں لگ رہا تھا کہ اُن کو کوئی جلدی ہے مراد سعیدکی انتخابات کے بعد منگلور میں پہلی روڈ افتتاح تھی عوامی حلقوں نے کہا ہے کہ پروٹوکول نہ کرنے کہ دعووے کرنے والے اب سرکاری پروٹوکول کے ساتھ گم رہے ہیں اس پر نظرثانی کی ضرورت ہے
870 total views, no views today


