سوات ،ممبر قومی اسمبلی مراد سعید اور ممبر صوبائی اسمبلی ڈاکٹر حیدر علی خان نے کہا ہے کہ تحریک انصاف عوام کی حقوق کی جنگ لڑ رہے ہیں تحریک انصاف ملک سے کرپٹ سیاستدانوں کا صفایا کردینگے اسلام آباد دھرنے کا مقصد جعل سازی بنایا گیا وفاقی حکو مت کا خاتمہ ہے تحریک انصاف کی صوبائی حکومت نے صوبے سے کرپشن کا خاتمہ کردیا ہے تحریک انصاف کی حکومت عوام کو گھر کی دہلیز پر انصاف دئے رہی ہیںیہ باتیں اُنہوں نے منگلور بائی پاس روڈ کی افتتاح کے موقع پر تقریب سے خطاب کر تے ہو ئے کہا کہ صوبائی حکومت خیر پور ٹریفک حادثے میں جاں بحق ہونے والے افراد کیلئے بہت جلد مالی امداد کا اعلان کرینگے پوری دنیا میں تحریک انصاف کو جانا جاتا ہے ہم باقی حکومتوں کی طرح وعدئے نہیں کرینگے عوام کے ساتھ انتخابات میں جو تبدیلی کیلئے وعدے کئے تھے وہ پورا کرینگے تحریک انصاف عوام کو کبھی مایوس نہیں کرینگے تحریک انصاف وہ پارٹی ہے جو غریب عوام کی خدمت اپنا فرض سمجھتے ہیں ہم ترقیاتی کام ووٹ کیلئے نہیں کرینگے یہ کام عوام کا حق ہیں ایم ایم اے نے اسلام کے نام پر عوام کو دھوکہ دیا تھا اُس نے عوام سے اسلام کے نام پر ووٹ لیکر اسلام آباد پہنچ گئے تھے اُنہوں نے عوام کیلئے کچھ نہیں کیا ہے عوامی نیشنل پارٹی کی حکومت نے سواتی عوام کی پیسوں کو مردان میں خرچ کیا ہے اور سواتی عوام کیلئے کچھ نہیں کیا ہے عوامی نیشنل پارٹی پختون کی نام پر پیسے بنا رہی ہیں پاکستان تحریک انصاف ملک میں کرپٹ لوگوں کے خلاف ہے اور انشاء اللہ وہ ملک سے کرپٹ لوگوں کا خاتمہ کرینگے منگلور نواز شریف کڈنی ہسپتال سے سول ہسپتال ختم کردیا ہے جس کیلئے صوبائی حکومت سے بات کرینگے اور بہت جلد اس میں سول ہسپتال بھی قائم کیا جائگا اس موقع پر پاکستان تحریک انصاف کے رہنما سعید خان ،ملک احسان اللہ خان ،فضل اکبر بابا،انور علی ،فضل حمید خان اور منگلور کے صدر افتخار خان نے بھی خطاب کیا ہے ۔
848 total views, no views today


