کالام(سوات نیوز)گجرات میں مسکین زادہ کے بیہمانہ تشدد کے بعد قتل کے خلاف کالام بازار میں احتجاجی مظاہرہ کیا گیا، مظاہرہ میں تحصیل ناظم بحرین حبیب اللہ ثاقب تحریک انصاف کے رہنمائ عزیز کالامی سمیت علاقہ کے مشران نے بڑی تعداد میں شرکت کی ، مظاہرین نے کالام بازار میں احتجاجی ریلی بھی نکالی ، اس موقع پر مقررین نے کہا کہ جب تک مسکین زادہ کو انصاف نہیں ملیگا چھین سے نہیں بیٹھیں گے، انہوں نے کہا کہ پنجاب میں یہ تیسرا واقعہ ہے کہ وادی کالام ، اتروڑ کے عوام کو بیہمانہ تشدد کرکے قتل کیا جاتا ہے ، مقررین نے پنجاب حکومت سے فوری طور پر قاتلوں کو سزا دینے کا بھی مطالبہ کیا ہے، اس موقع پر مظاہرین نے کہا کہ وادی کالام اور اتروڑ کے عوام مسکین زادہ کے قتل پر انتہائی افسردہ ہیں۔

1,589 total views, no views today



