مینگورہ،نامعلوم افراد نے ایک اور وی ڈی سی ممبر کو موت کے گھاٹ اتار دیا،نامعلوم افراد فرار ہونے میں کامیاب ہوگئے،سیکورٹی فورسز نے علاقہ میں کرفیو نافذ کرکے سرچ اپریشن شروع کردی،تاہم نامعلوم افراد کو کوئی پتہ نہ چل سکا،چار دن پہلے قمبر میں پی پی پی ضلع سوات کے رہنما فضل حیات چٹان بھی نامعلوم افراد کے ہاتھوں قتل ہوئے ہیں۔
گزشتہ روزمیں مینگورہ کے نواحی علاقہ طاہراباد میں نامعلوم افراد نے مقامی امن کمیٹی کے ممبر بخت زرین ولدمحمد جمال کو گولیاں مار کر قتل کردیا۔ مقتول کو تین گولیاں لگی جبکہ ابتدائی طبی امداد کیلئے ہسپتال بھی پہنچا دیا گیا مگر دیر ہوچکی تھی لاش کو پوسٹ مارٹم کے بعد ورثاء کے حوالہ کردیا گیا۔واقعہ کے اطلاع ملتے ہی سیکورٹی فورسز اور پولیس کے بھاری نفری پہنچ گئی اور علاقہ کو گھیرے میں لیکر سرچ اپریشن شروع کردی تاہم نامعلوم افراد فرار ہونے میں کامیاب ہوگئے۔
410 total views, no views today


