بریکوٹ، ایڈیشنل اسسٹنٹ کمشنر سیدنواب نے بریکوٹ بازار میں بیکرز دکانوں کے خلاف سخت کاروائی کی ۔بازار کے مختلف بیکرز دکانوں پر چھاپے مارے چھاپوں کے دوران متعدد بیکرز دکانوں میں صفائی کی ابتر صورت حال ،زائد نرخ پر مٹھایوں کی فروخت اور حفظان صحت کے اصولوں کی خلاف ورزی پر سخت برہمی کا اظہار کیا اور موقع پر انہیں جرمانہ کیا ۔
انہیں تنبہہ کی کہ انسانی جانوں کے صحت سے کھیلنے کا سلسلہ فوری طور پر روک دیا جائے اگر ائندہ زائد نرخ پر مٹھائی بسکٹ فروخت اور دکانوں میں گندگی پائی گئی تو ان کے خلاف قانون کے دائرے میں سخت کاروائی کی جائے گی ۔انہوں نے بعد میں میڈیا کو بتایا کہ بریکوٹ انتظامیہ کی اولین فریضہ یہی ہے کہ وہ علاقے کے عوام کے صحت کا خیال رکھے ۔بریکوٹ بازار اور ان سے ملحقہ علاقوں میں جہاں کہیں بھی عوام کو غیر معیار ی اور سرکاری نرخ سے زائد اشیاء خوردنوش فروخت کی گئی تو ہمیں اطلاع دیں اور ان کے خلاف سخت کاروائی ہوگی ۔
569 total views, no views today


