بریکوٹ، بریکوٹ میں اے این پی پارٹی کے انتخابات کے سلسلے میں ایک تقریب منعقد ہوئی جسمیں پارٹی کے ضلعی اور تحصیل بریکوٹ قائدین جاوید خان انقلابی ،فضل الہی عرف بالی خان ،فضل اکبر خان ،بخت یار خان ،عدالت خان لالاجی ،پرویز خان ایڈوکیٹ ،واحدکرم خان کے علاوہ پارٹی کارکن کثیر تعد اد میں موجود تھے ۔یہ انتخابات نگران کمیٹی کے زیرنگرانی پرامن ماحول میں اختتام پزیر ہوئے
۔انہوں نے متفقہ طور پر صدر افتخار عالم ،جنرل سیکرٹری اشیتاق احمدخان ،سنئیر نائب صدر ڈاکٹر شہزادہ فہد خان ،نائب صدر اول زرین تاج ،نائب صدر دوم روشن علی ،ڈپٹی جنرل سیکرٹری تنویر خان ،جائنٹ سکرٹری اول منظور الہی ،جائنٹ سیکرٹری دوم معاذ خان ،جائنٹ سیکرٹری سوم اقبال حسین ،فنانس سیکرٹری امیر اھود خان ،رابطہ سیکرٹری اکبر شاہ ،آفس سیکرٹری عباد اللہ ،سالار طالعمندجبکہ مجلس عاملہ کے لئے نعیم خان ،محمد طاہر ،سہراب ،عمرحیات ،گل نواب اور ڈاکٹر فرمان کو چن لیا گیا ۔اس موقع پر پارٹی قائدین نے نئے منتخب کابینہ کو مبارباد پیش کرتے ہوئے کہاکہ نومنتخب کابینہ پارٹی کی ترقی اور کارکنوں کے اعتماد کو ٹھیس نہیں پہنچائی گی ۔انہوں نے کہاکہ بلدیاتی الیکشن سر پر ہے اور پارٹی کے تمام کارکن بلدیاتی الیکشن میں کامیابی کے لئے شب و روز محنت کریں کیونکہ عوام کی نمائندہ جماعت صرف اور صرف اے این پی ہے ۔
369 total views, 1 views today