مینگورہ،شباب ملی پاکستان کے صدرعتیق الرحمان نے کہاہے کہ معاشرے سے برائی کے خاتمہ اورانصاف پرمبنی نظام کے قیام کیلئے عملی جدوجہدکی ضرورت ہے اوراس ضمن میں ملک کے نوجوانوں کوکلیدی کرداراداکرنے کیلئے آگے لاناہوگاانہوں نے کہاکہ مسلمانوں پرمسلط کردہ طاغوتینظام معاشرے کوتاریکی میں دھکیل رہاہے جس سے چھٹکارہ پانے کیلئے شباب ملی کے ذمہ داران اورکارکن معاشرہ کی اصلاح کاکام جاری رکھیں گے
وہ ہفتہ کے روزسوات پریس کلب میں شباب ملی ضلع سوات کی کابینہ کی تقریب حلف برداری سے خطاب کررہے تھے ۔تقریب سے شباب ملی صوبہ خیبرپختونخواکے صدرحافظ ابرار، جماعت اسلامی ضلع سوات کے جنرل سیکرٹری حافظ اسراراحمد، جماعت اسلامی سوات کے نائب امیریاسین اوردیگرمقررین نے بھی خطاب کیا۔عتیق الرحمان نے کہاکہ ملک میں ہرآنے والی حکومت سابقہ حکومت سے بدترثابت ہورہی ہے موجودہ وفاقی حکومت کے ابتدائی آٹھ مہینوں میں روپے کی قدرمیں پریشان کن حدتک کمی آئی ہے جس کی وجہ سے ملک میں مہنگائی بھی بڑھ گئی ہے انہوں نے کہاکہ پرویزمشرف کے دورحکومت میں پاکستان کے اندرجہاں مختلف برائیاں پروان چڑھیں وہاں بدامنی اورخودکش دھماکے بھی عوام کیلئے ان کاتحفہ ہے انہوں نے کہاکہ ملک کاموجودہ نظام کی تبدیلی کیلئے جماعت اسلامی پرامن اورجمہوری جدوجہدکررہی ہے جبکہ شباب ملی نوجوانوں کواسلامی نظام کی آبیاری کیلئے تیارکرنے کاہدف لئے سرگرم عمل ہے انہوں نے کہاکہ ملک میں امتیازی قوانین کے خاتمہ اورلوگوں کوایک ہی جیسے قانون کے تحت انصاف دلانے کیلئے ہماری جدوجہدجاری رہے گی جس میں ملک کے نوجوانوں کوشامل کرنے کیلئے شباب ملی کے پلیٹ فارم سے کوششیں کی جارہی ہیں ۔شباب ملی پاکستان کے صدرنے کہاکہ پشاورمیں 22مارچ سے دوروزہ یوتھ فیسٹول شروع ہوگاجس میں شریک کارکنوں کومعاشرے کی اصلاح کیلئے ضروری تربیت دی جائے گی انہوں نے کہاکہ شباب ملی نے ’’سہولت روزگار‘‘ کے نام سے ایک پروگرام ترتیب دیاہے جس کے تحت ملک کے 50ہزارنوجوانوں کوروزگارکے حصول کے سلسلہ میں مناسب راہنمائی فراہم کی جائے گی۔قبل ازیں شاب ملی سوات کی نئی کابینہ سے مرکزی صدرعتیق الرحمان نے حلف لیا۔ضلعی کابینہ کیلئے عبدالرحمان رشیدصدر، اکرم منیرجنرل سیکرٹری ، برکت علی شباب مددگار،یحیٰ خان سینئرنائب صدراورریاض اورخالدحسین نائب صدورمنتخب کئے گئے ہیں۔
532 total views, no views today


