مینگورہ(سوات نیوز) بائی پاس روڈ پر بیٹریوں کی دکان سے چوری،چور لاکھوں کی بیٹریاں لے اُڑے،رپورٹ درج،پولیس نے تفتیش شروع کردی۔ تفصیلات کے مطابق مینگورہ بائی پاس روڈ پر قائم ظفربیٹری سنٹر سے چور رات کی تاریکی میں لاکھوں روپے مالیت کی بیٹریاں لے اُڑے،ذرائع کا کہنا ہے کہ چوروں نے دکان کے تالے توڑ کر دکان کا صفایا کردیا ہے اور تقریباً تین لاکھ روپے مالیت کی بیٹریاں لے کر فرار ہوگئے ہیں، مالک دکان ظفر خان سکنہ رنگ محلہ کا کہنا ہے کہ پندرہ ہزار نقدی اور باقی بیٹریاں چوری کی گئی ہیں، انہوں نے کہا کہ صبح دکان پہنچا کہ شٹر کھلا ہوا تھا اور دکان سے بیٹریاں غائب تھی،انہوں نے پولیس میں رپورٹ درج کر لی جبکہ اعلیٰ افسران سے جلد از جلد ملزمان کی گرفتاریکا مطالبہ بھی کیا ہے۔
1,633 total views, no views today



