سوات(سوات نیوز)جشن ازادی کے حوالے سے صوبائی تقریری مقابلوں میں سوات کے طالب علم نے تیسری پوزیشن حاصل کرلی ، صوبہ خیبر پختونخوا کے ضلع ایبٹ اباد میں جشن ازاد ی ک حوالے سے تقریری مقابلوں کا انعقاد کیا گیا جس میں صوبہ بھر سے طلبا و طالبات نے حصہ لیا، ان مقابلوں میں سوات کے حاجی بابا ہائی سکول کے طالب علم فواد غنی ولد غنی رازق سکنہ گل کدہ نمبر 1 نے بہترین تقریر کے تیسری پوزیشن اپنے نام کرلی ، طالب علم سوات سکاوٹس اوپن گروپ کا ممبر بھی ہے، طالب علم فواد غنی نے کہا کہ صوبائی مقابلوں کے بعد ملکی اور بیرون ملک مقابلوں میں بھی حصہ لونگا اور ملک وقوم کا نام روشن کرونگا۔
1,852 total views, no views today
Comments



