سوات (سوات نیوز) اینٹی نارکوٹیکس ویلفیئر آرگنائزیشن سوات کے زیر اہتمام منشیات کے حوالے سے آگاہی سیمینار کا انعقاد کیا گیا جس میں تحصیل و ضلعی کونسلروں، ڈی آرسی ممبران اور سکول کے طلباء وطالبات وسمیت سیاسی سماجی شخصیات و پولیس آفسران نے کثیر تعداد میں شرکت، تقریب سے خطاب کرتے ہوئے اینٹی نارکوٹیکس فورس کے ڈپٹی ڈائریکٹر حماس بن طارق، تحصیل ناظم اکرام خان، ڈی ایس پی سٹی ظاہر شاہ خان، پریس کلب کے چیئرمین شہزاد عالم، اپوزیشن لیڈر شاہد علی خان، انٹی نارکوٹیکس ویلفیئرسوات آرگنائزیشن کے چیئرمین سوات اصف علی شاہ، صدر محمد رحمن اور دیگر نے کہا کہ منشیات موت کو دعوت دیتا ہے اس کے استعمال سے انسان زندہ ہوکر بھی مردہ بن جاتا ہے اور منشیات کے عادی کا معاشرے میں عزت نہیں ہوتی، انہوں نے کہا کہ زندگی خوبصورت ہے اس سے پیار کیجئے اور اپنے بچوں کو منشیات کے لعنت سے بچائیں، منشیات کا استعمال عام ہوتا جارہا ہے جس کا اثر چھوٹے بچوں پر بھی پڑرہا ہے اور وہ اس لعنت کا شکار ہوکر معاشرے کے دیگر بچوں کو بھی نہیں چھوڑتے اور انہیں بھی اس لعنت میں دکھیل کر ان کی زندگی کو داؤ پر لگا دیتے ہیں، انہوں نے کہا کہ منشیات کے روک تھام کیلئے ہر فرد کو کردار ادا کرنا چاہئے کیونکہ ہم اس معاشرے کا حصہ ہے اور اس کی بہتری کا فائدہ اور خرابی کا نقصان ہمیں مشترکہ اٹھا نا ہے، لہٰذا اپنے بچوں پر نظر رکھیں ان کے اٹھنے بیٹھنے ان کے دستوں کیساتھ وقت گرارزنے اور سکول و کالج میں ان کے بارے پوچھا جائے، تاکہ وہ تو اس لعنت کے شکار نہیں ہے، یہ ہماری مشترکہ ذمہ داری ہے کہ منشیات کے خاتمے میں کردار ادا کریں اور منشیات میں عادی افراد کو تلاش کرکے ان کے علاج کیا جائیں تاکہ ہمارے معاشرے سے منشیات کا جڑ سے خاتمہ ہوجائیں، مقررین نے اخر میں منشیات فروشوں سے پر زور مطالبہ کیا کہ منشیات کے بجائے کوئی اور حلال کاروبار شروع کرکے اپنے اور ہمارے بچوں پر رحم کریں۔
1,448 total views, no views today



