سوات(سوات نیوز)گجرات میں۔قتل ہونے والے مسکین زادہ کے قتل کیخلاف احتجاج جاری ۔ اج وادی بحرین میں ہزاروں لوگوں نے مسکین ذادہ شہید کے قاتلوں کو فوری اور سخت سزا دینے کا مطالبہ کرتے ہوئےاحتجاج میں شامل ہوئے۔مسکین ذادہ کو 15 اگست کو گجرات میں بے دردی سے قتل کیا گیا تھا۔ مسکین ذادہ کا تعلق سوات کے علاقےاتروڑ سے تھا۔ اس سے پہلے کالام، اتروڑ اور اوشو میں احتجاج رکارٹ کئے گئے تھے۔ مظاہرین نے کہا کہ اگر قاتلوں کو فوری سزا نہ دی گئی تو وہ ملک کے دیگر شہروں اور اسلام آباد میں مظاہرہ کریں گے۔ احتجاج کے اختتام پر سوات کوہستان قومی اتحاد کے ممبران نے کہاں کے وہ بہت جلد مستقبل کا لائحہ عمل تیار کرکے سوشل میڈیا کے ذریعے عوام کے ساتھ شئیر کرینگے.
1,297 total views, no views today
Comments



