ضلع کونسل سوات کے ممبران کے اعزاز میں الوداعی تقریب کا انعقاد، تقریب میں چارسالہ کاکردگی پر اطمینان کا اظہار کیا گیا، تقریب میں ممبران نے بھر پور شرکت کی، اے ڈی لوکل گورنمنٹ سردار الملک، سمیع اللہ خان اور جملہ سٹاف نے ضلع کونسل کے ناظم محمد علی شاہ، نائب ناظم عبدالجبار خان، قائمقام سپیکر نثار خان اور دیگر ممبران کو خراج تحسین پیش کیا، تقریب سے خطاب کرتے ہوئے ضلع ناظم محمد علی شاہ نے کہا کہ ہم نے چار سالوں اختیارات نہ ہونے کے باوجود اپنے ممبران اور کونسل کے اعتماد کو برقرار رکھا ہے جبکہ مسائل کے حل کے لئے ہم نے سیاست سے بالاتر ہوکر ہر ممکن اقدام اٹھا یا ہے، انہوں نے کہا کہ ضلع کونسل کے تمام ممبران نے ہمارے ساتھ بھر پور تعاون کا مظاہرہ کیا ہے جبکہ ہم نے بھی ممبران کے اعتماد کو بحال رکھاہے، ان کو سکیموں کے لئے ممبران کو برابری کی بنیاد پر فنڈدیا ہے، انہوں نے کہا کہ ضلع کونسل کے ممبران اور ہمارا رشتہ ہمیشہ کے لئے قائم رہے گا اگر ہمارے پاس کوئی عہدہ ہو یا نہ ہم عوام کی بے لوث خدمت کریں گے۔
تحصیل ناظم بابوزئ کے اعزازمیں الوداعی تقریب کے موقع پر اکرام خان کی کارکردگی کو بہترقراردیدیاگیا، چارسالہ بہترکارکردگی پر تحصیل ناظم اکرام خان کو اعزازات سے نوازاگیا، اکرام خان کی طرف سے لوگوں کی خدمت کا سلسلہ جاری رکھنے کاعزم، ناظم اکرام خان کو شاندارالفاظ میں خراج تحسین پیش کیاگیا، تفصیلات کے مطابق موجودہ بلدیاتی سسٹم ختم ہونے کے حوالے سے ناظم تحصیل بابوزئی اکرام خان کے اعزاز میں ایک الوداعی تقریب کاانعقاد کیاگیا، جس میں مختلف محکموں کے سرکاری آفیسرز واہلکاروں، تاجربرادری، منتخب بلدیاتی نمائندوں پولیس حکام، ٹی ایم او بابوزئی، ٹی ایم اے حکام،ٹرانسپورٹ برادری، مختلف سیاسی جماعتوں سے تعلق رکھنے والے افراد اورصحافیوں نے شرکت کی، اس موقع پرضلع ناظم سوات محمد علی شاہ، سوات ٹریڈرز فیڈریشن کے صدرعبدالرحیم،سوات پریس کلب کے چیئرمین شہزادعالم،اے این پی کے ضلعی جنرل سیکرٹری شاہی دوران خان، تحصیل نائب ناظم بابوزئ فضل حمید خان، تحصیل کونسلرز عدنان خان، ڈاکٹر خالد محمود، سوات چیمبر آف کامرس کے صدر یوسف علی خان، تحصیل کونسلر گلزاری لعل اور اختر ایوب نے ناظم تحصیل بابوزئی اکرام خان کی چارسالہ کارکردگی کوسراہتے ہوئے کہا کہ اکرام خان نے بحیثیت تحصیل ناظم اپنے صلاحیتوں کالوہا منواکر لوگوں کی خدمت کو اپناشعاربنایا۔ انہوں نے کہا کہ بحیثیت تحصیل ناظم نے اکرام خان ہرخاص عام کیلئے اپنادروازہ کھلارکھا۔ اوربلاتفریق عوامی خدمت میں ان کو ایک منفرد مقام حاصل ہے۔مقررین نے کہا کہ اکرام خان نے پارٹی اورسیاسی وابستگی سے بالاترلوگوں کی خدمت کی ہے مینگورہ شہر کے مسائل کے حل کے لئے اکرام خان نے کلیدی کردار اداکیا، ہمیشہ لوگوں کے درمیان میں رہے اور خودکوعوامی خدمت کیلئے وقف کرنے کا ایک ایسا مثال قائم کردیاہے جوہمیشہ یاد رکھاجائیگا۔تقریب میں دیگر کے علاوہ اسسٹنٹ کمشنر بابوزئ عامر علی شاہ، اسسٹنٹ ڈائریکٹر انفارمیشن غلام حسین غازی اور ڈسٹرکٹ فنانس افیسر حامد خان بھی موجود تھے اس موقع پر سوات ٹریڈرز فیڈریشن کے صدر عبدالرحیم اور سوات پریس کلب کے چیئرمین شہزادعالم نے اکرام خان کی بحیثیت تحصیل ناظم چارسالہ کارکردگی پران کو شیلڈپیش کیاتقریب سے خطاب کرتے ہوئے ناظم اکرام خان نے اس عزم کااعادہ کیاکہ وہ خدمت کا یہ سلسلہ جاری رکھیں گے، عہدہ ہو یا نہ ہو، عوامی خدمت کا سلسلہ جاری رہیگا، انہوں نے کہا کہ میرے لئے یہ ایک بڑا اعزاز ہے۔ کہ اپنے چارسالہ دورمیں سیاسی وابستگی سے بالاتر لوگوں کی خدمت کی ہے اور آج اس فورم میں اس کااعتراف کیاجارہاہے۔ انہوں نے تمام لوگوں کاشکریہ اداکیا۔
1,332 total views, no views today



