سوات ، صوبہ خیبر پختونخوا کے وزیر آبپاشی محمود خان نے کہا ہے کہ ہماری حکومت پسماندہ علاقوں کی ترقی کیلئے تمام تر صلاحیتوں اور وسائل کو بروئے کار لا رہی ہے ، پسماندہ علاقوں میں بجلی ، پانی اور سکولوں کی فراہمی کیلئے فوری اقدامات کرینگے ، تحصیل مٹہ کے دور دراز علاقوں کی ترقی ہماری اولین ترجیح ہے ، ان خیالات کا اظہار انہوں نے مٹہ کے پہاڑی علاقہ کمالے میں شمولیتی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا ، اس موقع پر علاقہ کے ناظم ظفر خان ، انور علی خان نے درجنوں ساتھیوں خاندانوں سمیت پاکستان مسلم لیگ ن سے مستعفی، ہو کر پاکستان تحریک انصاف میں شمولیت کا برملا اعلان کیا ،
شمولیتی تقریب سے وزیر اعلیٰ کمپلینٹ سیل سوات کے انچارج ثمر خان ، قاری تسنیم الحق ، ہادی خان اور دیگر نے بھی خطاب کیا ، صوبائی وزیر محمود خان نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ہم نے عام انتخابات میں علاقے کے عوام سے جتنے بھی وعدے کئے وہ بلا سیاست اور تفریق حل کرینگے اور علاقے سے محرومیوں کا ازالہ کرینگے ، انہوں نے کہا کہ پرائمری سکول کمالے کی اپ گریڈیشن اور علاقہ میں گرلز سکولوں کے قیام کیلئے اقدامات کرینگے ، تحصیل مٹہ کے علاقے کمالے ، شگئی ، پیر پٹے ، بالا سور ، وردگ ، شوخدڑہ ، اوی شاہ کے عوامی مسائل بروقت حل کرینگے ، انہوں نے کہا کہ تمام علاقوں میں پینے کے صاف پانی کی فراہمی ، بنیادی تعلیم کی فراہمی کیساتھ ساتھ دیگر سہولیات کی فراہمی کیلئے توجہ دیں گے ، انور علی خان نے علاقہ کے مسائل پر تفصیل سے روشنی ڈالی اور کہا کہ پسماندہ علاقوں کے عوام کے شانہ بشانہ پہلے بھی رہ چکا ہوں اور اب بھی کسی قربانی سے دریغ نہیں کرینگے ، انہوں نے کہا کہ میری جدوجہد کی بدولت علاقے کے لوگوں نے مسلم لیگ ن سے مستعفی ہو کر پی ٹی آئی میں شمولیت کا اعلان کیا اور بھر پور یکجہتی کا اظہار کیا ، صوبائی وزیر محمود خان نے نئے شامل ہونیوالوں کو مبارکباد دی اور یقین دہانی کرائی کہ انکے علاقے کے مسائل حل کئے جائیں گے اور سابقہ ادوار کی محرومیوں کا ازالہ کیا جائیگا ، انہوں نے کہا ہ لنک روڈز کی تعمیر پر بھی توجہ دی جائیگی ، اس موقع پر پی ٹی آئی ، عمران خان زندہ باد کے نعرے لگائے گئے ۔
404 total views, no views today


