سوات(سوات نیوز) سوات سمیت مالاکنڈ ڈویژن پر ایک مرتبہ پھر خطرات بڑھنے لگے ۔ بھارت مشرقی سرحدوں سے توجہ ہٹانے کیلئے مغربی سرحد میں دہشت گردوں کو سپورٹ دینے لگا ہے تاکہ کشمیر پر پاکستان کا بڑھتا پریشر کم کیا جاسکے ، زرائع کے مطابق بھارت کی ایماء پر دہشت گرد سوات سمیت مالاکنڈ ڈویژن اور سابقہ .فاٹا دوبارہ خود کو منظم کرنے کی کوشش کررہی ہے تاکہ یہاں پر حالات خراب کیا جاسکے ، زرائع کے مطابق اپر دیر اور ایلم کے پہاڑوں میں مشکوک سرگرمیوں کی اطلاعات موصول ہوئی ہے ۔ ان خطرات سے نمٹنے کیلئے پولیس متعدی سے تیار ہیں ڈی ائی جی محمد اعجاز نے کہا کہ عوام کی جان ومال کی حفاظت کیلئے پولیس ہردم تیار ہے عوام سے اپیل ہے کہ کوئی بھی مشکوک سرگرمی دیکھ فوری طور پر پولیس کو اگاہ کیا جائے ۔
2,033 total views, no views today



