سوات(سوات نیوز)پاکستان تحریک انصاف کے تحصیل مٹہ کے رہنما ملک اختر علی خان اور ان کے ساتھیوں کا مبینہ طور پر پیش امام پر تشدد کی ایف ائی ار درج نہ ہوسکی، 16 گھنٹے گزرنے کے باوجود پولیس نے ایف ائی ار درج نہیں کی ہے ، ذرائع کے مطابق گزشتہ رات کو پی ٹی ائی کے مقامی رہنما ملک اختر علی نے ساتھیوں سمیت پیش امام اور جے یو ائی کے رہنما وزیر زادہ پر مسجد میں مبینہ طور پر حملہ کیا جس میں پانچ افراد جے یوائی اور دو افراد پی ٹی ائی کے زخمی ہوئے ، جے یو ائی کے رہنما مفتی وزیر زادہ کو سر پر شدید چوٹیں ائی ، اور ان کو ہسپتال داخل کرایا گیا ، مفتی وزیر زادہ نے ملک اختر علی اور دیگر ساتھیوں پر الزام عائد کیا ، اور ایف ائی ار درج کرنے کی درخواست کی تاہم ابھی تک پولیس نے پی ٹی ائی کے رہنما ملک اختر علی اور دیگر کیخلاف ایف ائی ار درج نہیں کی ہے ۔
دوسری طرف ملک اختر علی کا کہنا ہے کہ یہ ہمارا زاتی معاملہ ہے ، اس میں پی ٹی ائی کا کو ئی عمل دخل نہیں ہے ، پیش امام نے زبردستی یہاں پر قبضہ جما رکھا تھا جبکہ اس مسجد کیلئے دوسرا امام منتخب کیا گیا تھا، حملہ میں پہل پیش امام نے کی ہے
1,270 total views, 2 views today