لوئردیر (نمائندہ خصوصی)کمانڈنٹ 70میڈیکل بٹالین کے میجر حفیظ نے کہا ہے کہ بہترین معاشرے کیلئے امن قائم رکھنا ضروری ہے۔ انہوں نے کہا کہ تحصیل ارندو کے دور افتادہ گاؤں رام رام میں طبی سہولیات کی کمی اور علاقے کی عوام کی غربت کو مد نظر رکھتے ہوئے فری میڈ کل کیمپ کا انعقاد کیا گیاتاکہ علاقے کی غربت اور نادار مریضوں کو طبی سہولیات ان کی وہلیز پر دی جا سکے۔ ملک کے سر حدات کی تحفظ کے ساتھ ساتھ عوام کو صحت کی بہترین سہولیات کیلئے کوشاں ہیں، ہم عوام میں سے ہیں اور عوام ہم میں سے ہیں ان خیالات کا اظہار میجر حفیظ گزشتہ روز ضلع چترال کے دورافتادہ گاوں رام رام میں غربت اور نادار مریضوں کیلئے فری میڈیکل کیمپ کے انعقاد کی موقع پر کیا۔ فری میڈیکل کیمپ میں 815مریضوں کا مفت معائنہ کیا گیا جس میں بچے، مرد اور خواتین مریض شامل تھے مریضوں میں مفت ادویات بھی تقسیم کئے گئے۔ میڈیکل کیمپ میں ایک لیڈی ڈاکٹر گائناکالوجسٹ، چیلڈرن سپیشلسٹ، فیمل نرس، تین آرمی ڈاکٹرز اور 10نرسنگ سٹاف نے مریضوں کا معائنہ کیا۔ اس موقع پر میجرحفیظ نے میڈکل کیمپ کادورہ کر کے مختلف شعبوں کا معائنہ کیا اور کیمپ کی بہترین ٓانتظامات اور مریضوں کو دئے جانے والے سہولیات پر آرمی کے جوانوں کی کاوشوں کو سراہا علاقے کے عوام نے کیمپ کے انعقاد کو سراہتے ہوئے کہا کہ پاک آرمی کے جوان اگر ایک طرف وطن عزیزکی سرحدات کی تحفظ کیلئے تن من دھن کی قربانیاں دے رہے ہیں تو دوسری طرف عوام کی فلاح و بہبود کیلئے کوشاں ہے انہوں نے کہا کہ ہمیں اپنے فورسز پر فجرہے اور ہر محاذپر پاک آرمی کا ساتھ دیگی۔
920 total views, no views today



