سوات(سوات نیوز)ایف ٹی ایس FTSٹسٹ بریکوٹ سنٹر سے امیدوار شدید پریشان،نہ پنکھے،نہ پانی اور دیگر سہولیات ،بےچارے امیدوار ٹسٹ دینے پر مایوس ، ایف ٹی ایس ٹیسٹ اج ضلع بھر میں منعقد کیا گیا ، جس میں ہزاروں طالبات نے ٹیسٹ میں حصہ لیا، تحصیل بریکوٹ میں بھی ایک نجی سکول میں امتحانی ہال قائم کیا گیا تھا جس میں نہ تو پنکھے تھے اور نہ ہی پانی اور دیگر سہولیات دستیاب تھی ،جبکہ دوسری طرف ہال دور ہونے کی وجہ سینکٹروں طالبات امتحان دینے وقت پر نہیں پہنچ سکیں، طالبات کے والدین نے سوات نیوز کیساتھ خصوصی بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ ایف ٹی ایس ٹیسٹ منعقد کرانے والوں نے اپر سوات اور مینگورہ کے طالبات کیلئے امتحانی سنٹر بریکوٹ میں قائم کیا تھا جو کہ سراسر زیادتی اور بدنیتی تھی ، انہوں نے کہا کہ اج ایٹا کا بھی ٹیسٹ تھا، جس کیوجہ سے جی ٹی روڈ جگہ جگہ پر بند تھی اور ایف ٹی ایس ٹیسٹ دینے والے طالبات بروقت ہال نہیں پہنچ سکیں، جس کی وجہ سے وہ ٹیسٹ نہ دے سکیں، طالبات کے والدین نے کہا کہ پہلے یہ ٹیسٹ گراسی گراونڈ میں ہوتا تھا جس کیلئے لوگ بروقت پہنچ جاتے اگر سڑک بند ہوتی تو لوگ پیدل بھی جاتے تھے، لیکن اس مرتبہ ناانصافی کی گئی ہے ، طالبات کے والدین نے وزیر اعلی محمود خان اور دیگر اعلی حکام سے مینگورہ میں ٹسٹ سنٹر دینے کا پرزور مطالبہ کی اور ٹیسٹ دوبارہ لینے کیلئے احکامات جاری کرنے کا بھی مطالبہ کیا گیا ۔ مزید اس ویڈیو میں دیکھیں ۔
https://www.youtube.com/watch?v=F9XoICS3xVI
1,340 total views, no views today
Comments



