کبل(سوات نیوز)پاک چین دوستی کا نیا سفر،سوات کبل سوات چین کیلئے بس سروس کا آغاز،بس سروس سوات کیلئے اعزاز ہے لوگوں میں خوشی کی لہر،فیصل موورز نے سوات کبل سے چین کیلئے بس سروس شروع کرکے بس نے 32سواریاں لیکر رات 7بجے چین کیلئے روانہ ہوا ہے ۔ فیصل موورز کے چیف ایگزیکٹیوحمید خان آف کبل نے کہا ہے کہ عوام کی سہولت اور سیاحت کو فروغ دینے کیلئے کبل سوات سے چائنہ کیلئے بس سروس شروع کیا ۔ پہلی گاڈی نے 32سواریاں لیکر چین کا روانہ ہوا ہے ۔ عوامی حلقوں نے کبل سوات سے چین کیلئے بس سروس شروع کرنا خوش آئندہ قرار دیا ہے ۔ انہوں نے کہا کہ پہلا گاڈی شام 7بجے چین کیلئے روانہ ہوا ہے جوکہ براستہ موٹروے حویلیاں سے گزر کر صبح تک ناران ،کاغان پہنچ جائیگا ۔ وہاں پر کسٹمرز کو معیاری ہوٹل پنٹاپ میں ناشتہ دیاجائیگا اور پھر ادھاگھنٹہ کے بعد گلگت کیلئے روانہ ہوگا ۔
چین جانیوالے بس کی ویڈیو ملاحظہ کریں
https://youtu.be/4FQdPs0XWdI
براستہ گلگت رات 9بجے تک سست پہنچ جائیگا ۔ وہاں پر اعلیٰ اور معیاری ہوٹل میں کھانا دیا جائیگا اور وہاں پررات گزارنے کیلئے دو کسٹمرز کو مشترکہ ایک عدد روم دیا جائیگا جس میں تمام تر سہولیات موجود ہونگے ۔ صبح ناشتہ کے بعد چائنہ شہر تاشقرگند کیلئے اپنا سفرشروع کرینگے ۔ انہوں نے کہا کہ تمام بسے آرام دہ اور تمام تر سہولیات سے آراستہ ہے ۔ انہوں نے مذید کہا کہ چائنہ کے ساتھ مہینے میں 18بسے بھیجنے کا معاہدہ طے ہوا ہے جوکہ فی الحال ہفتہ میں ایک بس جائیگا وقت گزرنے کے ساتھ ساتھ اس میں اضافہ کیا جائیگا ۔ ملک بھر میں فیصل موورز کے 57ٹرمینل موجود ہیں جس میں اضافہ کیا جارہا ہے ۔ بہت جلد ستمبر کے مہینے میں سوات کبل سے کراچی،فیصل آباد اور ملتان کیلئے بھی سروس شروع کرینگے ۔ رواں سیزن میں کبل سے کالام کیلئے سروس شروع کیا تھا جوکہ بہت کامیابی کے ساتھ جاری ہے ۔ عوام کی سہولت اور سیاحت کو فروغ دینے کیلئے کوشاں ہے
2,535 total views, no views today
Comments



